منڈیر شریف سیداں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Shrine of a Sufi Mystic

Hazrat Mahboob-e-Zaat,

Syed Ahmad Hussain Gilani
Dome of the shrine of Hazrat Mahboob-e-Zaat
Dome of the shrine of Hazrat Mahboob-e-Zaat
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
Official Weblog of Mundair Sharif Syedan

منڈیر شریف سیداں گاؤں ساھوالا کے قریب، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اگوکی اور سمبڑیال کے درمیان واقع ہے۔ یہ دو نہروں کے درمیان واقع ہے۔ اس کے شمال مشرق میں کشمیر کی پہاڑیوں ایک طویل سلسلہ ہے۔ ہندؤوں کی ذات منڈیر کی وجہ سے اس کا تاریخی نام منڈیر کلاں تھا جو بعد ازاں سادات کی آمد کی نسبت منڈیر سیّداں ہو گیا۔ سید سالم علی شاہ کے فرزندوں نے بٹالہ سے یہاں آ کر یہ زمین خریدی اور دیگر مسلمانوں کو بلا کر گاؤں آباد کیا۔ تقریباً اڑھائی صدیوں سے یہ ساداتِ گیلانیہ یہیں مقیم ہے۔ پڑوس میں دو گاؤں ہیں جن کے نام منڈیر خرد اور منڈیر کوٹھے ہیں۔

معروف ولی اللہ محبوب ذات سید احمد حسین گیلانی قادری (1899-1961) اور ان کی اولاد، جن میں سخیٔ کامل سید محمد افضال احمد حسین گیلانی (1926-1998)، حضرت سید اقبال احمد حسین گیلانی (1932-2018)، حضرت سید افتخار احمد حسین گیلانی (1936-2000) اور صاحبزادہ سید شاہ حسنین کمال محیی الدین (1989-1996) کے مزاراتِ پر انوار مرجعِ خلائق ہیں۔ ان کے آبا و اجداد میں کئی اولیاء اللہ گذرے جن میں سے کئی کے مزارات منڈیر شریف سیداں میں ہی موجود ہیں۔ ان میں حضرت سیّد عبد اللہ شاہ صاحب حضوریؒ، حضرت سیّد میر شرف علی شاہ صاحبؒ اور محبوبِ ذات کے پیر و مرشد حضرت سیّد فتح علی شہباز صاحب المعروف حضرت صاحبؒ شامل ہیں۔

اس گاؤں میں دو سرکاری پرائمری اسکول، تین ذاتی فیکٹریاں اور چند مدارس موجود ہیں۔ اس گاؤں سے سڑکیں گزرتی ہوئی، وزیرآباد روڈ سے متصل، سڑک کا نام بھی اسی گاؤں کی نسبت سے منڈیر سیّداں روڈ ہے۔ اس گاؤں کو جس فیڈر سے بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ حضرت محبوبِ ذات کی نسبت سے اس کا نام محبوبِ ذات فیڈر ہے۔ اس گاؤں میں موجود ڈاکخانے کا نام بھی حضرت محبوبِ ذات کے دربار کی نسبت سے ڈاکخانہ درگاہِ محبوبِ ذات ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]