مورڈن، مینی ٹوبا
مورڈن کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا کا ایک بڑا قصبہ ہے۔ اس کی کل آبادی ۲۰۰۶ کی مردم شماری کے مطابق ۶۵۷۱ افراد تھی۔ قریب واقع ونکلر شہر سے یہ دس منٹ کے فاصلے پر ہے۔
[ترمیم] تاریخ
شروع میں اس کا نام چیوال تھا تاہم مورڈن کی بنیاد ۱۸۸۲ میں پڑی جب کینیڈین پیسیفک ریلوے نے اس جگہ سے پٹڑی گذاری جہاں آج یہ قصبہ واقع ہے۔ اس جگہ ٹرینیں آ کر رکتی تھیں اور یہاں پینے اور ریل گاڑیوں کو ٹھنڈا کرے کے لئے پانی موجود تھا۔ بعد ازاں اس کا نام بدل کر مورڈن رکھ دیا گیا اور یکم جنوری ۱۸۸۲ کو بلدیہ بنا۔
[ترمیم] ذرائع نقل و حمل
نقل و حمل کے لئے یہاں بنیادی حیثیت شاہراہوں کو حاصل ہے۔ مورڈن میں ایک چھوٹا سا دیہاتی ہوائی اڈہ موجود ہے جسے مورڈن ریجنل ایرو ڈروم کہتے ہیں۔ یہاں دو پختہ رن وے ہیں جو ۱۲۱۲ میٹر جبکہ ایک گھاس کی پٹی ہے جو ۹۱۴ میٹر طویل ہے۔ یہاں ٹیکسی سروس بھی چلتی ہے اور گرے ہاؤنڈ بسیں بھی کام کرتی ہیں۔
[ترمیم] آبادی
مورڈن کی آبادی ۲۰۰۶ میں ۶۵۷۱ افراد پر مشتمل تھی۔ اوسط گھریلو آمدنی ۴۲۳۹۵ ڈالر سالانہ ہے جو صوبائی اوسط سے کم ہے۔