موساد

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اسرائیل کا خفیہ جاسوس ادارہ ۔ موساد کا پورا نام ’’انسٹی ٹیوٹ فار انٹیلی جنس اینڈ اسپیشل سروسز ‘‘ ہے یہ ایجنسی بہ ظاہر اپنے آپ کو سائنسی ادارہ کہتی ہے مگر یہ حیثیت صرف ان کی اصلیت چھپانے کے لیے ہے ورنہ اس کا اصل کام دشمن ممالک کو نقصان پہنچانا اور ان کی چھپی سرگرمیوں سے اپنی حکومت کو آگاہ کرنا ہے۔

[ترمیم] مقاصد

موساد کی بنیاد رکھتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجینسی کے سربراہ نے 1953میں ایک فرمان جاری کیا تھا کہ ’’ہماری ریاست اپنے قیام کے پہلے روز ہی سے خطرات میں گھری ہوئی ہے چنانچہ خفیہ ایجینسی ہمارے لیے پہلی دفائع لائن کا کام کرتی ہے۔ ہمارا محل وقوع مشرقی وسطیٰ کے قلب میں ہے اس لیے ہمیں ہر وقت اردگرد کے حالات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے‘‘ لیکن اس ادارے کو صرف با خبر رہنے تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ یہ تنظیم دنیا میں سینکڑوں تخریب کاری کے واقعات میں ملوث ہے۔

[ترمیم] تخریب کاری

موساد اسرائیل کا جاسوسی نہیں بلکہ تخریب کاری کا ادارہ ہے۔ یہودیوں نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضے کے بعد ایک ایسی ریاست قائم کر لی جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ یہ ریاست درحقیقت امریکا اور یورپ کی سرپرستی کی بدولت ظہور میں آئی یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ جرمن نازیوں نے چالیس کے عشرے میں ساٹھ لاکھ یہودیوں کا قتل کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت اور پرانی نسل کے یہودی اپنی نئی نسل کو اس قتل عام کی یاد دلاتے ہیں کہ کس طرح تم کو بکروں اور مینڈھوں کی طرح ذبح کر دیا گیا ہے ۔ یہ خوف یہودیوں کے بے مثال اتحاد کی ایک اہم وجہ ہے اس کے علاوہ ان کو یہودیت پر فخر ہے اور ان میں یہ عزم پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ریاست کو کم زور نہیں ہونے دیں گے۔ موساد کی اعلیٰ کارکردگی انہی احساسات کی عکاسی کرتا ہے۔ موساد کے لیے کام کرنے والے مرد ہوں یا خواتین دوسرے ممالک کی جاسوس اداروں سے زیادہ تن دہی کے ساتھ ہر خطرہ مول لے اسرائیل کو مستحکم کرنے کی خدمت بجا لاتے ہیں۔ان کے جاسوس نہ صرف مسلمان ممالک بلکہ امریکہ اور یورپ میں بھی اسرائیل کے مفادات کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D9%88%D8%B3%D8%A7%D8%AF’’ مستعادہ منجانب