مُشدِّد تصویر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مشدد تصویر کے طریقۂ کار کی وضاحتی شکل۔ شکل میں موجود اردو الفاظ کی وضاحت کیلیۓ متن دیکھیے۔ اسکا انگریزی عکس اس جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔

مُشدِّد تصویر (image intensifier) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو قریباً زیرسرخ اور بصری طیف کی حدود میں موجود نحیف روشنی کو اسقدر تشدید (intensify) کر دیتی ہے کہ اسکو ایک حساس کیمرے یا انسانی آنکھ کی مدد سے محسوس کیا جاسکتا ہے یا دیکھا جاسکتا ہے۔ مشدد کا لفظ شدت سے تعلق رکھتا ہے اور اسی قسم کا ایک لفظ اردو اعراب میں ایک آواز کیلیے بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ کسی بھی حرف کو دوبار ادا کرنے کیلیۓ یا یوں کہ لیں کہ اسکو intensify کرنے کیلیۓ کام میں لائی جاتی ہے اور اسکو تشدید کہا جاتا ہے اور اسی تشبیہ سے روشنی کی تشدید کرنے والے کو یہاں مشدد کہا گیا ہے۔

حرتخطیط اور مشدد تصویر[ترمیم]

جیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ مشدد تصویر ، قریباً زیرسرخ اور بصری طیف کی حدود میں موجود (یعنی کمزور مگر موجود مناظر) کی تصاویر کو تشدید کے ساتھ طاقتور بنا کر پیش کرنے کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انکو باآسانی دیکھا جاسکے یعنی یہ کمزور مناظر کو تو طاقتور بنا کر دکھا سکتا ہے مگر روشنی کی یکسر غیر موجودگی میں مناظر کو نہیں دیکھ سکتا، جبکہ ایک حرتخطیطی عکاسہ ، حرارت کو استعمال کرتے ہوئے زیرسرخ (نا کہ قریباً زیرسرخ) شعاعوں کی مدد سے یکسر تاریکی اور روشنی کی غیر موجودگی میں بھی مناظر کو دیکھا سکتا ہے۔

مزید دیکھیۓ[ترمیم]