مُنَصّــَب
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
- اگر یہ مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیۓ ، منصب ۔
منصب کا لفظ اردو میں officer یا عہدہ دار کے لیۓ استعمال میں دیکھا جاتا ہے یہ اصل میں کسی بھی ایسی شخصیت کے لیۓ ادا کیا جاسکتا ہے جو کسی بھی قسم کے مَنصِب (job / position / rank) کا حامل ہو۔ اردو میں عام طور پر اس لفظ کو بے اعراب ہی لکھا جاتا ہے اور گمان غالب ہے کہ اس کا تلفظ بکثرت غلط ادا کیا جاتا ہے کیونکہ officer کے لیۓ منصب اور office کے لیۓ منصب کے الفاظ میں ایک ہی حروف تہجی آتے ہیں اور تلفظ کی ادائگی بغیر عربی اعراب کے درست طور پر ناممکن ہے۔ مضمون کے عنوان میں officer کے منصب پر اعراب کی موجودگی اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اسکا تلفظ رومن کی مدد سے لکھا جاۓ تو munassib ادا کیا جاۓ گا اور office والے منصب کا تلفظ mansib (مَنصِب) ہوگا۔