مٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جرمنی میں ایک کھیت کا منظر، جس میں مٹی نظر آ رہی ہے
زمین کی سطح میں مٹی اور چٹانوں کی مختلف لہریں جو کیمیائی، طبعیاتی اور حیاتیاتی تنوع کا مظہر ہے
ایک موٹر سائیکل سوار دوران دوڑ مٹی اچھالتے ہوئے

مٹی یا خاک معدنیات اور چٹانوں کے حصوں کا مرکب ہے جو ماحولیاتی اجزاء جیسے ہوا، بارش، روشنی، برف اور زندہ ماحولیاتی اجزاء جیسے پانی اور ہوا میں موجود اجسام سے مل کر بنتی ہے۔ مٹی عام طور پر چٹانی اجزاء اور ماحول میں موجود بھربھری معدنیات کی مدد سے تشکیل پاتی ہے جبکہ دوسرے ماحولیاتی اجزاء اس کی تکمیل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ مٹی کی کئی اقسام دریافت ہو چکی ہیں جو چٹانوں اور بھربھری معدنیات کے تناسب سے درجہ بند کی جاتی ہیں۔ مٹی میں شامل چٹانی دانے بہت چھوٹے اور ہموار بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ کیچڑ میں ہوتے ہیں اور یہی دانے بڑے اور سخت بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ بجری یا باریک ریت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
مٹی ہمارے ماحول کا اہم جز ہے، محقق اس بارے چھ اہم نکات بتاتے ہیں جو یہ ہیں:

  1. یہ نباتات کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔
  2. مٹی بہتے ہوئے پانی کی رفتار کا تعین کرتی ہے۔
  3. مٹی مردہ نباتات اور حیوانات کو ٹھکانے لگانے کا کام کرتی ہے۔
  4. مٹی کرہ ارض کے ارد گرد کے ماحول میں ہوا کو خلا سے جدا کرنے کا کام کرتی ہے۔
  5. مٹی جانوروں، حشرات الارض، کیڑوں اور جرثوموں کی رہائش کا ذریعہ ہے۔
  6. مٹی اس دنیا میں سب سے قدیم تعمیراتی جز ہے، جس کا استعمال انسان سمیت ہر جانور نے کیا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بریڈی اور ویل; مٹی کی بناوٹ اور خاصیتیں، چودھواں ایڈیشن۔ 2008ء