کامپیکٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مکتنز سے رجوع مکرر)

مکتنِز کا لفظ انگریزی compact کے لیے آتا ہے۔[1] اور اپنی اصل الکلمہ میں لفظ ---- کنز ---- سے ماخوذ ہے[2] لفظ کنز بطور اسم خزانہ اور ذخیرہ کے بھی آتا ہے لیکن اس کے دیگر مفاہیم میں جمع کرنا، ڈھیر لگانا، یک بستہ کرنا بھی آتے ہیں اور ان ہی مفاہیم کی بنیاد پر اس سے لفظ مکتنز بنایا جاتا ہے جو compact کے لیے متبادل بنتا ہے۔ compacted کے لیے اسی سے مکتنزہ اور یا صرف مکتنز بھی آتا ہے۔ اردو میں لفظ compact کا ایک متبادل بستہ اور دمج سے مدمج بھی آتے ہیں۔ مدمج اردو تلفظ میں زیادہ اجنبی لگتا ہے اور اردو میں موجود لفظ کنز سے مکتنز کی موجودگی میں ایک بعید انتخاب محسوس ہوتا ہے جبکہ لفظ بستہ بطور اسم اردو میں اس قدر مستعمل ہے کہ اس کے ساتھ مصدر یا صفت کا تصور مشکل ہی سے ذہن میں آتا ہے اور اسی بنیاد پر اردو ویکیپیڈیا پر لفظ بستہ کو kit کا متبادل اختیار کیا گیا ہے جو ایک اسم ہے۔ ایک اور بات یہ بھی ہے کہ صوتی اعتبار سے یہ لفظ مکتنز، ارتکاز اور مرتکز سے نزدیک محسوس ہوتا ہے اور ارتکاز اور مرتکز جیسے الفاظ تصور میں compact کے بھی نزدیک آجاتے ہیں۔ تلفظ کے سلسلے میں یوں ہے کہ لفظ مکتنز بطور مخزن مُكتَنَز ن پر زبر کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے جبکہ زیرِ غور لفظ برائے compact کو ن پر زیر کے ساتھ مُكتَنِز ادا کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک عربی لغت میں مکتنز کا مفہوم۔
  2. ایک اردو لغت میں کنز کا اندراج اور عربی لغت میں کنز کا مفہوم۔