مکتنز قرص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لفظ CD کے دیگر استعمالات کیلیے دیکھیے ، CD (سی ڈی)
قرص مکتنز کا شارہ (لوگو)؛ جس پر ایک گذشتہ اختراع ، خانہء صوت (کیسیٹ) کا اثر نمایاں ہے۔ وہ اقراص جو کہ کتاب احمر کے تعینات (ریڈ بک اسپیسیفیکیشنز) کی پیروی کرتی ہیں اس کو استعمال کرسکتی ہیں۔

قرص مکتنز یا Compact Disc ایک بصری قرص (آپٹیکل ڈسک) کو کہا جاتا ہے جو کہ رقمی معطیات (ڈیجیٹل ڈیٹا) ذخیرہ کرنے کے کام آتی ہے۔ قرص مکتنز کو اصل میں رقمی صوت (ڈیجیٹل آڈیو) کو محفوظ کرنے کے لیۓ بنایا گیا تھا۔

  • مکتنز کا مطلب عام اردو میں ٹھنسا ہوا، ہوتا ہے۔ یعنی compact کو مکتنز کہتے ہیں۔ اسکے لیۓ ایک اور لفظ مرتکز بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر مرتکز کا مفہوم ٹھنسے ہوئے سے ذرا مختلف ہے لہذا مکتنز کا لفظ اختیار کیا گیا۔
  • قرص کی جمع ، اقراص ہوتی ہے۔

سی ڈی بنیادی طور پر کمپیکٹ ڈسک کا مخفف ہے۔ اس میں‌ ہم ڈیٹا کو نسبتاً طاقتور لیزر شعاع کی مدد سے پہلے لکھتے ہیں اور پھر اس لکھے ہوئے ڈیٹا کو کم طاقت کی لیزر شعاع کی مدد سے پڑھتے ہیں۔ سی ڈی کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں۔ اس کی اقسام درجٍ ذیل ہیں:

1۔ نارمل سی ڈی یعنی CD, جو کہ ہم لوگ بازار سے خریدتے ہیں اور اس ڈیٹا کو صرف پڑھ کر استعمال کرتے ہیں لیکن تبدیلی نہیں کر سکتے 2۔ سی ڈی/ آر CD/R، ایسی سی ڈی جو ہم بازار سے خالی حالت میں خریدیتے ہیں اور اس پر مخصوص سی ڈی برنر کی مدد سے ڈیٹا لکھتے ہیں۔ جو ڈیٹا ایک بار لکھا گیا وہ مستقل ہو جاتا ہے 3۔ سی ڈی آر/ ڈبلیو CDR/W یعنی ری رائٹ ایبل، جو کہ ایسی سی ڈی ہوتی ہے کہ اس میں ہم ڈیٹا لکھ کر جتنی بار چاہیں مٹاکر دوبارہ بھی لکھ سکتے ہیں۔

عموماً ان کی کیپیسیٹی 650 ایم بی سے لے کر 800 ایم بی تک ہوتی ہے۔

لگے ہاتھوں‌یہ بھی بتا دوں کہ لیزر کی شعاع روبی یعنی نیلم پتھر (قدرتی یا مصنوعی دونوں) کے گرد جب تار لپیٹ کر کرنٹ گزارا جائے تو پیدا ہوتی ہے۔ اس کی شدت بہت سے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

سی ڈی روم ڈرائیو کی ڈیٹا کو پڑھنے کی رفتار کا معیار 150 KBps یعنی 150 کلو بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ اگر کسی سی ڈی ڈرائیو کی رفتار اس سے دوگنا ہو تو وہ 2X کہلائے گی۔ 8Xسے مراد یہ ہے کہ وہ نارمل رفتار سے آٹھ گنا تیزی سے ڈیٹا کو منتقل کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ Creativeکمپنی نے 80X تک کی رفتار دی تھی۔ لیکن اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جن میں‌ ڈسکوں کا گرم ہوجانا شامل تھا۔ پھر اس کو کم کر کے ایک معیار کی صورت میں 42X پر لایا گیا ہے۔ عام طور پر ‌Asus کمپنی بہت اچھی ہے۔ اسی طرح سے Acerبھی مناسب ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیا ں ہیں جیسے AOpen، LG, Samsung, Creative وغیرہ۔ LG کو چھوڑ کر باقی سب بہت اچھی ہیں۔ LG کی رفتار سست ہے۔ ورنہ یہ بھی بہتر ہے۔ CD ki aejad kab hoi 03222725697 lazmi btaden