مکتومخن
وکیپیڈیا سے
| Lanthanotidae | ||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| حیاتیاتی جماعت بندی | ||||||||||||||
|
||||||||||||||
| Binomial name | ||||||||||||||
| مکتومیہ بورنیائی L. borneensis |
مکتومخن (lanthanotidae) چھپکلیوں کا ایک خاندان ہوتا ہے جس کی نوع میں ایک ہی نایاب چھپکلی پائی جاتی ہے جسے اس کی نایابی کی وجہ سے مکتومیہ جنس میں رکھا جاتا ہے اور اس کا نام بورنیو میں پائے جانے کی وجہ سے Lanthanotus boreneensis اختیار کیا جاتا ہے جسے اردو میں مکتومیہ بورنیائی کہتے ہیں۔ انگریزی میں اس کا نام اپنی اساس میں یونانی لفظ Lanthano سے ماخوذ ہے جس کے معنی پوشیدہ رہنے والے کے ہوتے ہیں اور یہ نام دینے کی وجہ اس کی نایابی مخفیت ہے؛ اسی طرح اردو میں بھی اس کا نام مکتوم[1] سے اخذ کرنے کی وجہ اس کا مخفی یا نایاب ہونا ہے۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں