مکررباری نظامِ ذخیرۂ توانائی
وکیپیڈیا سے
| ٹویوٹا ادارے کی تیار کردہ ایک مخلوط برقی ناقل (مخلوط سیارہ) جسے ٹویوٹا پریئس (Toyota Prius) کہا جاتا ہے میں استعمال ہونے والا ایک مکررباری (rechargeable) برقیچہ (battery)۔ |
|||
|
|
|||
|
|||
مکررباری ایک ایسی شۓ (برقیچہ وغیرہ) کو کہا جاتا ہے کہ جس میں برقی بار (electrical charge) (جسے صرف بار (charge) بھی کہ دیا جاتا ہے) کو ایک بار ختم ہوجانے پر دوبارہ بھرا جاسکتا ہو اسی دوبارہ تکرار کی وجہ سے اسکو مکرر کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسکو rechargeable کہتے ہیں۔ اور ایسا نظامِ ذخیرۂ توانائی کہ جسکو مکررباری کیا جاسکتا ہو اسے مکررباری نظامِ ذخیرۂ توانائی کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں اسکو rechargeable energy storage system کہتے ہیں۔ انگریزی میں اسے اختصار کے ساتھ RESS اور اردو میں اوائل الکلمات (acronym) کا استعمال کرتے ہوئے اختصار سے مبذت کہتے ہیں۔