جمہوریہ مہاباد
| جمہوریہ مہاباد Republic of Mahabad کۆماری مەهاباد Komarî Mehabad |
|||||
|
|||||
|
|||||
| ترانہ Ey Reqîb اوہ دشمن |
|||||
|
جمہوریہ مہاباد کی تقریبا حد. ایران گہرے سرمئی رنگ میں دکھایا گیا ہے. |
|||||
| دارالحکومت | مہاباد | ||||
| زبانیں | کردی سورانی کرمانجی زازاکی |
||||
| مذہب | کوئی نہیں | ||||
| حکومت | اشتمالی ریاست | ||||
| صدر | قاضی محمد | ||||
| وزیر اعظم | حاجی بابا شیخ | ||||
| تاریخی دور | سرد جنگ | ||||
| - خود مختاری کا اعلان | جنوری 22 1946 | ||||
| - سوویت واپسی | جون 1946 | ||||
| - ایرانی کنٹرول قائم | دسمبر 15, 1946 | ||||
| - رہنماؤں کو پھانسی | مارچ 30 1947 | ||||
| رقبہ | |||||
| - 1946 | 37,437 مربع کلومیٹر (14,455 مربع میل) | ||||
| سکہ | ایرانی قیران | ||||
| Warning: Value specified for "continent" does not comply | |||||
جمہوریہ مہاباد (Republic of Mahabad) ( کردی : کوماری مھاباد ، فارسی : حمہوری مھاباد) سرکاری طور پر جمہوریہ کردستان ، 20ویں صدی کی ایک کم مدتی کرد ریاست تھی ، جو ترکی میں قائم ہوئی کرد ریاست جمہوریہ ارارات کے بعد ایرانی کردستان میں قائم ہوئی ۔ اس کا دارالحکومت شمال مغربی ایران کا شہر مھاباد تھا ۔ جمہوریہ کا قیام ایران کے اندرونی مسائل اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور سویت اتحاد کے درمیان ایک تنازع کے باعث ہوا جو سرد جنگ کی وجہ بنا ۔
فہرست |
پس منظر [ترمیم]
اگست 1941ء میں ایک بغاوت میں ایرانی کرد علاقوں کا کنٹرول مرکزی ایرانی حکومت سے چھین لیا گیا ۔ کرد اکثرتی شہر مھاباد میں مقامی انتظام ، قبائلی سرداروں کی حمایت سے مڈل کلاس لوگوں کی ایک کمیٹی نے ، سمبھال لیا ۔ ایک سیاسی جماعت "کردستان احیائے نو سوسائٹی" کا قیام عمل میں لایاگیا ۔ قاصی محمد کو پارٹی کا چیئرمین چنا گیا ۔ اگرچہ جمہوریہ کا رسمی اعلان دسمبر 1945ء تک نہیں کیا گیا تھا ، قاضی کی زیر قیادت کمیٹی نے جمہوریہ کے سقوط تک 5 سال تک اس علاقے کا انتظام کامیابی سے چلایا ۔
سویت رویہ [ترمیم]
سویت اور برطانوی فوجوں نے اگست 1941ء کے آخر میں ایران پر قبضہ کیا ، سویتوں کے پاس شمالی علاقے کا کنٹرول تھا ۔ سویت ، کرد انتظامیہ کے ساتھ تعاون میں تھے ۔ انہوں نے ناہی مھاباد کے نزدیک گیریژن کو برقرار رکھا اور ناہی کوئی اختیارات اور اثر رسوخ والا سول ایجینٹ مقرر کیا ۔ انہوں نے قاضی انتظامیہ کی عملی حوصلہ افزائی کی ، جیسے کہ انہوں نے موٹر ٹرانسپورٹ مہیا کی ، ایرانی فوج کو باہر رکھا اور مالی مدد کے لئے ساری کی ساری تمباکو کی فصل خرید لی ۔ دوسری طرف سویتوں نے کرد انتظامیہ کے ڈیموکریٹک جمہوریہ (ایرانی ) آذربائیجان میں شمولیت سے انکار کا بہت برا منایا ۔
انہوں نے علیحدہ آزاد کرد جمہوریہ کے اعلان کی بھی مخالفت کی ۔
جمہوریہ کی بنیاد [ترمیم]
ستمبر 1945ء میں قاضی محمد اور دوسرے کرد رہنماؤں نے نئی جمہوریہ کی حمایت میں سویت رویہ چآنجنے کے لئے تبریز کا دورہ کیا ، ان کو تب باکو ، آذربائیجان سویت خودمختار جمہوریہ بھیج دیا گیا ۔ یہاں انہیں بتایا گیا کہ آذربائیجان ڈیموکریٹک پارٹی ایرانی آذربائیجان کا کنٹرول سمبھالنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ 10 دسمبر کو آذوبائیجان ڈیموریٹک پارٹی نے مشرقی آذربائیجان صوبے کا کنٹرول ایرانی حکومتی فوجوں سے لے لیا ۔ قاضی محمد نے بھی ایسا ہی کرنے کا سوچا اور 15 دسمبر کو ، کرد عوامی حکومت کی مھاباد میں بنیاد رکھی گئی ۔ 22 جنوری 1946ء کو قاضی محمد نے جمہوریہ مھاباد کے قیام کا اعلان کیا ۔
منشور میں درج ان کے چند مقاصد درج ذیل ہیں ۔
1۔ ایرانی ریاست کے اندر ایرانی کردوں کی خودمختاری ۔
2۔ کرد زبان کا تعلیم اور انتظامیہ کی زبان کے طور پر استعمال ۔
3۔ سماجی اور ریاستی نگرانی کے لئے کردستان کی صوبائی کونسل کے انتخابات ۔
4۔ تمام سرکاری حکام مقامی آبادی سے ہونے چاہئے ۔
5۔ آذربائیجانی (آذری) لوگوں کے ساتھ اتحاد اور اخوت ۔
6۔ عام اور خاص کے لئے ایک ہی قانون کا اجراء ۔
جمہوریہ کا خاتمہ [ترمیم]
26 مارچ 1946ء میں امریکہ اور مغربی طاقتوں کے دباؤ کی وجہ سے سویت اتحاد نے ایرانی حکومت سے وعدہ کیا کہ وہ شمال مغربی ایران سے نکل جائے گا ۔ جون میں ایران نے ایرانی آذربائیجان پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ۔ اس اقدام نے جمہوریہ مھاباد کو تنہا کر دیا ، جو اس کو حاتمے کی طرف لے گیا ۔
اس موڑ پر قاضی محمد کی حمایت میں ، خاص طور پر کرد قبیلوں کے درمیان جنہوں نے شروع میں اس کی حمایت کی تھی ، کمی آ گئی ۔ ان کی فصلیں اور اشیائے ضروریہ کم ہو گئیں ، اور اس تنہائی کی وجہ سے ان کی زندگی مشکل ہو گئی ۔ سویت اتحاد کی طرف سے اقتصادی امداد اور فوجی اعانت بند ہوگئی ، قبائلیوں کو قاضی محمد کی حمایت کرنے کی کوئی وجہ نظر نا آتی تھی ۔ بہت سے قبیلوں نے علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ۔ علاقے میں رکنے والوں نے برزانی کردوں سے آزردگی شروع کردی کیونکہ وہ ان کے وسائل میں ان کے حصہ دار بن گئے تھے ۔ 5 دسمبر کو جنگی کونسل نے قاضی محمد کو بتایا کہ اگر ایرانی فوج نے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ک تو وہ لڑیں گے اور ایرانی فوج کے خلاف مزاحمت کریں گے ۔ 15 دسمبر کو ایرانی فوج داخل ہوئی اور مھاباد کو محفوظ بنا لیا ۔
انہوں نے کرد پرینٹنگ پریس کو بند کر دیا ، کرد زبان کی تعلیم پر پابندی لگا دی اور کرد زبان میں ملنے والی تمام کتابوں کو آگ لگا دی ۔
آخر کار 31 مارچ 1947ء میں قاضی محمد کو بغاوت کے الزام میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔
انجام [ترمیم]
عراقی کردستان سے اپنے سپاہیوں کے ساتھ مصطفی برزانی نے جمہوریہ کی فوجوں کی تشکیل کی ۔ جمہوریہ کے انہدام کے بعد ، زیادہ تر سپاہیوں اور عراقی فوج کی چار افسروں نے عراق واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔ ان افسروں کو عراق واپس پہنچنے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا ۔ اور آج کل ان کو قاضی محمد کے ساتھ ہیرو مانا جاتا ہے جو نے کردستان کے لئے شہید ہوئے ۔ کئی سو سپاہیوں نے برزانی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے ایرانی فوج کی ، ان کے پانچ ہفتوں کے مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کی ، تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا اور سویت آذربائیجان چلے گئے ۔
اکتوبر 1958ء میں مصطفی برزانی شمالی عراق واپس آ گئے اور کردستان ڈیموریٹک پارٹی کے ذریعے آزاد کرد ریاست جدوجہد شروع کی ، اور مھاباد کے جھنڈے کو ہی اپنا جھنڈا بنا لیا ۔
عراقی کردستان کاموجودہ صدر مسعود برزانی ، مھاباد میں پیدا ہوا ، جب اسکا باپ مصطفی برزانی ، ایرانی کردستان میں جمہوریہ مھاباد کی فوج کا سربراہ تھا ۔