مہا رشی مہیش یوگی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

مغربی دنیا کو’یوگ‘ اور ’دھیان‘ سے متعارف کرانے والے ہند نژاد روحانی گرو۔مہا رشی یوگی کی پیدائش ہندستان کی ریاست مدھیہ پردیش (اب چھتیس گڑھ) میں 12 جنوری 1917ء کو ہوئی تھی اور روحانی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے طبی علم حاصل کیا تھا۔

فہرست

[ترمیم] یوگ کی تعلیم

تعلیم حاصل کرنے کے بعد انیس سو چالیس اور پچاس کے عشرے میں وہ ہمالیہ میں اپنے گرو دیو سے یوگ کی تعلیم حاصل کی اور روحانی دنیا کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیا۔

[ترمیم] یوگ کا پرچار

رشی نے یوگ اور دھیان کے ذریعہ بہتر صحت اور روحانی تعلیم کے وعدے کے ساتھ یوگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ان سے بڑی تعداد میں مشہور شخصیتیں منسلک ہوئیں۔ وہ ایک خاص قسم کے یوگ ’ٹرانسینڈل میڈیٹشن‘ کراتے تھے جو ایک دماغی ورزش ہے جس سے انسان اپنی شعور کی تہوں تک پہنچ سکتا ہے۔

[ترمیم] امریکہ میں یوگ

مہا رشی نے یوگ کی اپنی تکنیک کو 1959 میں امریکہ میں متعارف کرایا تھاکہ لیکن 1968 سے پہلے یہ دنیا میں مقبول نہیں ہوسکا تھا۔ جب ’ہپی تحریک‘ کے دوران بیٹلز ہندوستان آئے تو وہ ان سے متاثر ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی گرو بھی پوری دنیا میں مقبول ہوگيے لیکن بعد میں بینڈ نے ان سے ناطہ توڑ لیا۔

[ترمیم] فلاحی کام

دنیا کے کئی ممالک میں تعلیم، تجارت اور فلاح و بہبود کے اداروں میں اعصابی تناؤ سے نجات کے لیے لوگ اس یوگ کو اپناتے رہے اور پوری دنیا میں ان کے مریدوں کی تعداد تقریبا پچاس لاکھ ہے۔ مہا رشی نے یوگ کی تعلیم اور عطیات سے ملنے والی رقوم سے نیدر لینڈ سمیت دنیا کے متعدد مقامات پر کئی ’امن محل‘ یعنی میڈیٹیشن سنٹرز کھولے اور کئی یونیورسٹیاں بھی قائم کیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں