میرپور خاص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میرپور خاص
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
متناسقات 25°31′37″N 69°00′40″E / 25.526944444444°N 69.011111111111°E / 25.526944444444; 69.011111111111  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی
فون کوڈ 0233  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1170295  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

میرپورخاص پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو ضلع میرپورخاص میں واقع ہے۔ یہ ضلع اور ℅تحصیل میرپورخاص کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ شہر حیدرآباد سے 73 کلومیٹر دور مشرق میں واقع ہے۔ اس شہر کی آبادی تقریباً 5 لاکھ ہے اور یہ صوبہ سندھ کا چوتھا بڑا شہر ہے۔

یہ شہر ریل اور روڈ کے ذریعے حیدرآباد اور ملک بھر سے ملا ہوا ہے۔ میرپورخاص ریلوے اسٹیشن اس شہر کر درمیان حیدرآباد - کھوکھراپار برانچ ریلوے لائن پر واقع ہے۔ 2006ء میں میرپورخاص - کھوکھراپار ریلوے سیکشن کی میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیلی کے بعد یہ شہر بھارت سے بھی بذریعہ ریل منسلک ہو گیا ہے۔ یہاں سے ٹرینیں حیدرآباد اور جودھ پور (بھارت) جاتیں ہیں۔ 2006ء سے پہلے یہ ریلوے اسٹیشن میرپورخاص - نواب شاہ میٹر گیج ریلوے لائن کا جنکشن بھی تھا۔ حال ہی میں حیدرآباد - میرپورخاص روڈ کو 4 لین ہائی وے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

میرپورخاص کے اردگرد آم کے باغات ہیں جہاں سیکڑوں قسم کے بہترین آم پیدا ہوتے ہیں۔ اس شہر میں زرعی اجناس کی منڈی ہے اور یہ تجارتی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ہے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ میرپور خاص في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2024ء 
  2. "PAKISTAN: Provinces and Major Cities"۔ PAKISTAN: Provinces and Major Cities۔ citypopulation.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2020