میریلن مونرو

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
میریلن مونرو، دی پرنس اینڈ دی شو گرل (1957ء) میں

فہرست

[ترمیم] ابتدائی زندگی

میریلن مونرو (انگریزی: Marilyn Monroe) (یکم جون 1926ء5 اگست 1962ء)،ایک امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل تھیں۔ پیدا ئش کے وقت اس کا نام نورما جین بیکر تھا۔ نورما جین اس روز ریاست کیلی فورنیا کے مغربی ساحلی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئی۔ جہاں اس کا جنم ہوا، وہ جگہ ہالی وڈ اسٹوڈیوز کے قریب ہی واقع تھی۔اس کی مان گلیڈیز بیکر دماغی عارضے میں مبتلا تھی۔ جب مرض شدت اختیار کرتاتھا تو اسے لمبے عرصے کے لیے اسپتال لے جانا پڑتاتھا۔ ایسے میں نورما کو دیکھ بھال کے لیے مختلف لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتاتھا۔

[ترمیم] اداکاری

اپنے بچپن کا بیشتر حصہ یتیم خانوں میں گزارنے کے بعد مونرو نے ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں انہیں 1946ء میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔ ابتدائی طور پر انہیں چھوٹے موٹے کردار ملے، لیکن اسفالٹ جنگل (The Asphalt Jungle) اور آل اباؤٹ ایو (All About Eve) (دونوں 1950ء) میں شاندار کارکردگی کے باعث ان کی پذیرائی کی گئی۔ جینٹل مین پریفیر بلونڈز (Gentlemen Prefer Blondes)، ہاؤ ٹو میری اے ملینیئر (How to Marry a Millionaire)، سم لائیک اٹ ہوٹ (Some Like It Hot) اور دی سیون ایئر اچ (The Seven Year Itch) میں طربیہ اداکاری نے انہیں ہالی ووڈ کی مشہور اور مسحور کن ترین اداکاراؤں میں سے ایک بنا دیا۔

[ترمیم] کردار

مستقلاً ایک ہی انداز کے کردار نبھانے کے باعث آگے بڑھنے کے امکانات محدود ہونے کے پیش نظر نئے کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔ میریلن نے ایکٹرز اسٹوڈیو میں تعلیم حاصل کی اور میریلن مونرو پروڈکشنز قائم کی۔ بس اسٹاپ (Bus Stop) میں ان کی یادگار کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔ سم لائیک اٹ ہوٹ میں اداکاری پر آپ کو گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

[ترمیم] خودکشی

مونرو کی زندگی کے آخری ایام بیماریوں، ذاتی مسائل اور کام کے لیے ناقابل بھروسہ اور مشکل فرد کی ساکھ بننے کے باعث انتہائی مشکلات میں گزرے۔ ضرورت سے زیادہ دوا استعمال کرنے کے باعث آپ کی موت واقع ہوگئی۔ باضابطہ طور پر تو اسے خودکشی قرار دیا گیا لیکن حادثاتی طور پر زائد خوراک کے استعمال اور قتل کا شبہ بھی خارج از امکان نہیں۔

1999ء میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین خاتون اداکاراؤں میں چھٹا درجہ دیا۔


[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں