میر واعظ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میر واعظ دو لفظوں "میر (بمعنی امیر)" اور "واعظ (بمعنی مبلغ)" سے مل کر بنا ہے۔ یہ خطاب وادیٔ کشمیر میں قابل قدر مسلم رہنماؤں کو تفویض کیا جاتا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق اس لقب کی حامل مشہور ترین شخصیت ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے 1990ء میں ان کے والد کے انتقال کے بعد 17 سال کے عمر میں یہ عہدہ سنبھالا اور تاحال عمر فاروق ہی میر واعظ ہیں۔