میر پور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

میرپور (انگریزی: Mirpur) آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے، اور ضلع میرپور کا مرکز بھی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے انتہائی جنوب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی اونچائی تقریباً 459 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پاکستان کا دوسر بڑا ڈیم منگلہ ڈیم اسی ضلع میں ہے۔ 1960 کی دہاءی میں تقریبا 50،000 لوگوں نے اس ڈیم کی وجہ سے دوسرے علاقوں جیساکہ نیو میر پور ، پاکستان کے دوسروں علاقوں اور برطانیہ میں ہجرت کی۔

فہرست

میر پور شہر [ترمیم]

میر پور شہر کی بلندی سطح سمندر سے 459 میٹر ہے۔ تحصیل دینہ کے ذریعے یہ لاہور پشاور مرکزی شاہراہ سے منسلک ہے۔ یہ میرپور ضلع کا صدر مقام ہے جو کہ تین سب ڈویزنوں میرپور، ڈڈیال اور چک سواری پر مستمل ہے۔ میر پور کا نیا شہر منگلہ جھیل کے کنارے واقع ہے۔ پرانا شہر جھیل کے پانی میں دفن ہے۔ سردیوں کے دنوں میں جب منگلہ جھیل کے پانی کی سطح کم ہو تودرباراور مندر، باولی اور پرانے کھنڈرات نذر آتے ہیں۔

گردونواح [ترمیم]

منگلہ [ترمیم]

کھڑی شریف [ترمیم]

اسلام گڑھ [ترمیم]


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔