میلہ چراغاں
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے۔ یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں۔ باغبانپورہ کا علاقہ لاہور شہر کے باہر شالیمار باغ کے قریب واقع ہے۔ یہ تقاریب پہلے شالامار باغ کے اندر منعقد ہوا کرتی تھیں مگر صدر ایوب خان کے صدارتی حکم 1958ء کے بعد سے شالیمار باغ میں ان تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پہلے پہل یہ عرس پنجاب میں سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بسنت کے بعد دوسرا بڑا ثقافتی تہوار ہے۔ [حوالہ درکار]
حوالہ جات [ترمیم]
- میلہ چراغاں
- میلہ چراغاں کے موقع پر کھانے پینے کے اسٹال
- A Victim of Apathy, روزنامہ دی نیوز, مارچ 29, 2005ء
مزید دیکھیے [ترمیم]
|
|||||||||||||||||||||||