ناران

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ناران کے قریب ایک خوبصورت جھیل

ناران وادی کاغان کا ایک خوبصورت پہاڑی قصبہ ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا، پاکستان میں دریائے کنہار کے کنارے سطح سمندر سے سات ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ جھیل سیف الملوک اور یہاں کا سب سے اونچا پہاڑ ملکہ پربت ناران سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ لوگ بذریعہ جیپ، گھوڑوں یا پیدل ہی جھیل تک پہنچتے ہیں۔

ناران میں سیاحوں کے لیۓ اچھی آرام گاہیں اور ہوٹل ہیں۔ 2005ء کے خوفناک زلزلے کے بعد سڑک خراب ہونے سے بہت کم سیاح ناران کا رخ کر رہے تھے تاہم اب اسلام آباد سے ناران تک ایک ہموار اور خوبصورت سڑک تعمیر کر دی گئی ہے جس کے ذریعے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بالاکوٹ سے با آسانی یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔

ناران کے قریب بلاشبہ سب سے اہم تفریحی مقام سیف الملوک ہے لیکن اس کے علاوہ قریبی پہاڑوں پر کوہ پیمائی کی جا سکتی ہے یا پھر ناران قصبہ کی عمدہ طعام گاہوں سے لاہوری کھانوں کے مزے لیے جا سکتے ہیں۔ قصبہ کے کاروباری مراکز سیاحتی ایام میں رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔

ایوان تصویر[ترمیم]