ناروینی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ناروینی ( nordmenn ) شمالی یورپ کا ایک نسلی گروہ ہے جو ناروے ، اسکینڈے نیویا اور دوسرے ملکوں میں رہتا ہے. ناروینیوں کی اکثریت ناروینی (norsk) زبان بولتی ہے اور ان کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے . حال ہی میں کۓ گۓ جینیاتی تجزیہ سے نارویجن اور وسطی یورپ ، خاص طور سے جرمنی کے لوگوں کے درمیان خاص مماثلت ثابت ہوئی ہے.

ناروینی لوگ ناروے کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی پاۓ جاتے ہیں . وائکنگ بادشاہوں کے زمانے میں ناروینی لوگ آئس لینڈ ، آئر لینڈ ، سکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں جا بسے. کچھ دعووں کے مطابق گرین لینڈ بھی ناروینیوں کا بسایا ہوا ملک ہے. سترہويں اوراٹھارويں صدیوں کے دوران ، بہت سے ناروینی نیدر لینڈز خاص طور پر ایمسٹرڈیم ہجرت کر گئے. اس وقت ناروے کی آبادی آ ٹھ لاکھ کے لگ بھگ تھی اور اس کی دس فیصد آبادی ہجرت کر گئی . یہ ناروے کی وائکنگ دور کے بعد دوسری بڑی ہجرت تھی.

بہت سےناروینی 1850 اور 1920 کے درمیان امریکہ ہجرت کر گئے. آج ، ان لوگوں کی اولادوں کو ناروینی امریکی کے طور پر جانا جاتا ہے. 2000 کی امریکی مردم شماری کے مطابق تيس لاکھ امریکیوں کو ناروینی النسل مانا گيا.

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں