ناصر جمشید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ناصر جمشید پاکستانی کرکٹر ہے جو 6 دسمبر، 1989ء میں لاہور، پاکستان میں پیدا ہوا۔ ناصر اوپننگ کرنے والا بلے باز ہے۔

ناصر نے کرکٹ کا آغاز صرف 15 سال کی عمر میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے کھیل کر کیا۔ وہ 2006 میں ہونے والے انڈر 19 عالمی کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی تھا۔ انڈر 19 عالمی کپ 2006 پاکستان نے جیتا تھا۔

2007 میں ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں ناصر نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔اسے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کھیلنے کا موقع دیا گیا جو اس نے ضائع نہیں ہونے دیا۔ اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں اس نے صرف 48 گیندوں پر 61 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس بہترین کارکردگی کی بنا پر اسے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس نے دوسرے میچ میں 74 رنز بنائے اور پاکستان کا صرف دوسرا کرکٹر بنا جس نے پہلے دو میچوں میں پچاس سے زائد اسکور کئے۔