نجمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

نجمانی (جمع: نجمانیان / انگریزی: asteroid) اصل میں ایسے اجرام فلکی کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی ستارے (سورج) کے گرد گردش کرتے۔ ان کے انگریزی نام میں oid کا لاحقہ اصل میں؛ نما یا مانند کی تشبیہ ہے اور astero کا لفظ ستارے یا نجم کی یونانی کو ظاہر کرتا ہے اس وجہ سے ان کو اردو میں نجمانی یعنی نجم نما کہا جاتا ہے۔ اس کا ایک اور متبادل نجمیہ کا لفظ بھی ہوسکتا ہے لیکن اردو قواعد کے مطابق لاحقہ یہ عام طور پر کسی بڑے کے چھوٹے کے مفہوم میں آتا ہے نا کے کسی بڑے کی مانند یا نما کے مفہوم میں۔

یہ عموماً چھوٹے سیارے یا سیارانی (planetoids) بھی کہلاتے ہیں۔ اور یہ مریخ اور مشتری کے مداری راستوں پر چلتے ہیں۔ سیرس (Ceres) ان میں سے سب سے بڑا نجمیہ ہے۔ اس کا قطر 480 میل ہے اور اسے 1801ء میں پیازی (Piazzi) نامی سائنسدان نے دریافت کیا تھا۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نجمیے قدیم سیاروں یا سیارچوں کے ٹوٹنے سے بنتے ہیں۔ لیکن اس نظریے کا ثبوت پیش کرنا مشکل ہے۔ تاہم ان کے بارے میں اتنا کہا جاسکتا ہے کہ ان کے جسم چٹان کی طرح سخت ہیں۔


صرف ایک نجمیہ ویسٹا (Vesta) ہمیشہ برہنہ آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔


نظام شمسی
سورج عطارد زہرہ چاند زمین فوبوس اور ڈیمیوس مریخ سیرس سیارچوی پٹی مشتری مشتری کے چاند زحل زحل کے چاند یورینس یورینس کے چاند نیپچون کے چاند نیپچون کیرون، نکس اور ہائڈرا پلوٹو کوئپر پٹی ڈسنومیا ارس منتشر طشتری اورت بادلSolar System Right To Left.PNG
سورج · عطارد · زہرہ · زمین · مریخ · مشتری · زحل · یورینس · نیپچون
بونے سیارے
پلوٹو · سیرس · ارس
دیگر اجرام فلکی
چاند · نجمیے · دم دار سیارے · کہکشاں · شہاب ثاقب · سحابیہ · اجرام فلکی کے فاصلے

ِ


مزید دیکھئے[ترمیم]