نسلی واڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

نسلی واڈیا (گجراتی زبان: નુસ્લી વાડિયા) ایک ہندوستانی شہریت رکھنے والے پارسی مذہب کے پیروکار ہیں۔ وہ بھارت میں ایک مشہور صنعتکار اور تعمیرات کے کاروباری مشہور ہیں۔ نسلی واڈیا نی ولی واڈیا اور دینا واڈیا کے فرزند ہیں اور محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔ محمد علی جناح پاکستان کے بانی گورنر جنرل تھے۔
بھارت کے اخبار دی ایکنامک ٹائمز نے ایک بار نسلی واڈیا کے بارے میں یہ شائع کیا تھا ہک وہ جنوبی ممبئی کے سب سے قابل احترام اور موثر شخص ہیں۔ ان کا لال کرشن ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ واحد شخص ہیں جنھیں ان دونوں سیاسی شخصیات تک ہر وقت رسائی رہتی ہے۔[1]

زاتی زندگی[ترمیم]

نسلی واڈیا کی شادی مورین واڈیا سے ہوئی جو کہ پہلے ایک ائیر ہوسٹس تھیں۔ اب وہ گلیڈ ریگ میگزین چلاتی ہیں جو کہ بھارت کے مشہور مس انڈیا کے مقابلے کا انعقاد کرتا ہے۔ نسلی واڈیا کے دو بیٹے ہیں، نس واڈیا اور جہانگیر واڈیا۔[2] نس واڈیا ممبئی ڈائنگ کے ڈائریکٹر ہیں اور بھارت کی مشہور کرکٹ ٹیم کنگ الیون پنجاب کے مالک بھی ہیں جو کہ بھارتی پریمئیر لیگ کی رکن ٹیم ہے۔ جہانگیر واڈیا ایک کمپنی گو ائیر کے نام سے چلا رہے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی حوالہ جات[ترمیم]