نشان مجیدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نشان مجیدی
نشان مجیدی
عطا کردہ

سلطنت عثمانیہ
ملکسلطنت عثمانیہ
قسمسرکاری اعزاز
اہلیتشہری و فوجی
عطا برائےغیر ملکی شہریوں کی سلطنت عثمانیہ کے لیے شاندار خدمات پر
صورتحال1922 کے بعد کسی کو نہیں ملا
شماریات
تاسیس1851
پہلی بار1851
آخری بار1917

تمغے کا فیتہ

نشان مجیدی (ترکی: Mecidiye Nişanı)، سلطنت عثمانیہ کے عہد میں غیر ملکی افراد کو دیا جانے والا ایک سرکاری اعزاز، جو سلطنت عثمانیہ کے لیے فوجی یا کسی دوسرے شعبہ زندگی میں اعلٰی خدمات سر انجام دینے والے کو دیا جاتا تھا۔ یہ اگست 1852 سے 1922 تک دیا جاتا رہا۔ اس کا نام سلطان عبدالمجید اول نے اپنے نام پر رکھا تھا۔

تمغے کی ساخت[ترمیم]

تمغا سات کونے والا ہوتا جن کے ہر دو کونوں کے درمیان میں ایک چاند ستارہ بنا ہوتا۔ جس کے اندر 10 سینٹی میٹر کا سرخ دائرہ ہوتا جس میں مینا کاری کی ہوتی اور اس دائرے کے اندر مزید دائرہ جس میں بسم اللہ کا کلمہ پورا لکھا ہوتا۔ یہ تمغے سونے اور چاندی کے بنے ہوتے۔

اقسام[ترمیم]

تمغا پانچ درجات میں تقسیم تھا، جن میں سے اول درجہ، دوم، سوم اور چہارم سونے کا اور پانچواں کمتر درجہ چاندی کا تھا۔

حاملین نشان مجیدی[ترمیم]

  • پہلا درجے کا تمغا سلطان کی طرف سے 50 افراد کو دیا گیا۔ (سونا)
  • دوسرے درجے کا تمغا سلطان کی طرف سے 150 افراد کو دیا گیا۔ (سونا)
  • تیسرے درجہ کا تمغا 800 افراد کو دیا گیا۔ (سونا)
  • چوتھے درجہ کا تمغا 3000 افراد کو دیا گیا۔ (سونا)
  • پانچویں درجہ کا تمغا 6000 افراد کو دیا گیا۔ (چاندی)

چند اہم حاملین[ترمیم]

عبدالقادر الجزائری، الجزائر کی تحریک آزادی کے ممتاز رہنما۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]