نعمان اعجاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نعمان اعجاز


پیدائش لاہور،صوبہ پنجاب, مغربی پاکستان
قومیت پاکستانی
پیشہ اداکار
مذہب اسلام

نعمان اعجاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلیوژن اور فلمی اداکار ہیں۔وہ 14 فروری 1965 کو لاہور میں پیدا ہوے۔وہ پی ٹی وی کے سینیئر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ان کو شہرت ڈراموں میں اداکاری سے ملی۔آج کل وہ دنیا نیوز کے سیاسی مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نعمان اعجاز لاہور کے علاقے اچھرا میں سنیما گھر کے مینیجر کے ہاں پیدا ہوئے۔کیتھیڈل ہائی سکول لاہور سے تعلیم کا آغاز کیا۔فارمن کرسچن کالج اور قائد اعظم لاء کالج سے تعلیم مکمل کی۔ ان کی زوجہ کا نام ربعہ ہے اور وہ تین بچوں کے باپ ہیں۔

عملی زندگی[ترمیم]

انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنے ابتدائی ڈراموں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا۔بتدریج ترقی کرتے کرتے انھوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور آج کل وہ تقریبا ہر ٹی وی چینل کی زینت بنے ہوے ہیں۔انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور وہ کئی غیر ملکی پروگراموں میں مہمانِ خصوصی رہ چکے ہیں۔