نقحمل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
قِطار، نقل و حمل کا ایک اُسلُوب

نقحمل (transport) یا نقحملیات (transportation)، یعنی نقل و حمل سے مُراد افراد، مال مویشی، جانوروں اور اجناس (goods) کا ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت ہے۔ آمد و رفت کے وسائل (modes of transport) میں ہوا، ریل، سڑک، پانی، طناب (cable)، نلخط (pipeline) اور خلاء شامل ہیں۔ نقل و حمل کے میدان کو تحت الساخت (infrastructure)، ناقلات (vehicles) اور تشغیلات (operations) میں تقسیم کیاجاسکتا ہے۔ نقحمل بہت اہم ہے کیونکہ یہ لوگوں کے درمیان تجارت کو ممکن بناتی ہے، جس سے تہذیبیں قائم ہوتی ہیں۔

نقحملی تحت الساخت میں نقل و حمل کیلئے ضروری مستقل تنصیبات شامل ہیں، جیسے سڑکیں، آہنراہیں (railways)، فضائی رستے (airways)، آبی رستے (waterway)، نہریں (canals)، نلخطوط (pipelines) اور انتہائیہ جات (terminals) مثلاً ہوائی اڈے، آہنراہی اڈّے (railway or train stations)، بس اڈّے، گودامات، شاحنتی انتہائیہ جات (trucking terminals)، بازایندھن یابی انبارخانے (refueling depots) (بمشول ایندھن یابی لنگرگاہیں (refueling docks) اور ایندھنی اڈّے) اور بندرگاہیں وغیرہ۔ انتہائیہ جات کو سامان اور مسافروں کے بین تبادُل (interchange) اور اِصلاح (maintenance) دونوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اِن جالاتِ کار (networks) پر سفر کرنے والوں میں خودمتحرکات (automobiles)، دوچرخات (bicycles)، بسیں، ٹرینیں، ٹرکیں، لوگ، بالگرد اور ہوائی جہاز شامل ہیں۔

اشتقاقیات[ترمیم]

لفظ نقحمل دراصل نقل و حمل کا اِختصار ہے۔ نقل و حمل کی اِصطلاح عربی سے ماخوذ ہے جس میں نقل کا مطلب ہے منتقل ہونا یا کرنا یا حرکت اور حمل کی معنی اُٹھانے، ڈھونے یا لادنے کی ہوتی ہے، چونکہ اِس اِصطلاح میں لفظ نقل زیادہ تر (عام) اُردو میں ایک کاغذ سے دوسرے کاغذ پر اُتارنے کی معنی میں استعمال ہوتا ہے اِس لئے ابہام سے بچنے کیلئے اِس کے ساتھ حمل کا اِضافہ کرکے اِسے افراد اور سامان کو لادنے، ڈھونے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اِسے باربرداری اور آمد و رفت بھی کہاجاتا ہے۔ کچھ متعلقہ الفاظ درج ذیل ہیں:

  • نقحمل / نقل و حمل / باربرداری : Transport
  • نقحملیات / نقلیات و حملیات : Transportation
  • نقحمل کرنا / باربرداری کرنا (ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا / ہونا) (فعل)
  • نقحملی : Transporting
  • محمول / منقول / منتحمول / منتحمیل / منتقل شدہ : Transported
  • مُنتحَمِّل / باربردار : Transporter
  • مُحَمِّل : Transporter / Carrier
  • ناقِل : Transporter

نیز دیکھئے[ترمیم]