نقل مقامی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

سائنس اور بالخصوص وراثیات و خلیاتی حیاتیات میں نقل مقامی کا لفظ انگریزی کے trans-location کے متبادل کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے، trans کے لفظ کا سابقہ عمومی طور پر عبر کے معنوں میں آتا ہے اور بنیادی طور پر اسکا مفہوم منتقلی کا ہوتا ہے (اسکی مزید وضاحت کیلیۓ انتقال (transduction) کا صفحہ دیکھیے) جبکہ location کا لفظ جگہ یا مقام یا مکان کا مفہوم رکھتا ہے۔ گویا کہ اسکو نقل مکانی بھی لکھنا علمی اعتبار غلط نہیں ہوگا مگر چونکہ نقل مکانی کا لفظ عام طور پر اردو میں migration کیلیۓ ہجرت کے لفظ کے نعم البدل کے طور پر بھی مستعمل ہے جو کہ اپنے مفوم میں motion یا حرکت سے زیادہ قریب ہوکر locomotion سے نزدیک آجاتا ہے جبکہ translocation کا لفظ (جیسا کہ نیچے اسکے استعمالات میں آجاۓ گا) زیادہ تر تصور میں مقام یا کسی چیز کی جگہ سے قربت رکھتا ہے اسی لیۓ سائنسی مضامین میں اسے نقل مقامی لکھا جاتا ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں