نقل و حمل کے وسائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

وسائلِ نقل و حمل یا ذرائع نقل و حمل سے مُراد نقل و حمل کیلئے استعمال کئے جانے والے تمام طریقے، اُسلوب اور راستے ہیں۔ ہوابازی، زمینی نقل و حمل جس میں ریل، سڑک و پرےسڑک نقل و حمل (off-road transport) اور بحری نقل و حمل شامل ہیں، سب سے زیادہ استعمال ہونے والے نقل و حمل کے وسائل ہیں۔ دوسرے ذرائع بھی موجود ہیں جیسے کہ نلخطوط (pipelines)، طنابی نقل و حمل (cable transport) اور خلائی نقل و حمل (space transport) وغیرہ۔

انسانی طاقت شدہ (human-powered) نقل و حمل اور حیوانی طاقت شدہ (animal-powered) نقل و حمل کو بعض اوقات الگ وسائل کے طور پر مانا جاتا ہے، تاہم یہ بھی دیگر زمرہ جات میں آتے ہیں۔ تمام وسائل اجناس کی نقل و حمل کیلئے جبکہ زیادہ تر لوگوں کی آمد و رفت کیلئے موزوں ہیں۔

ہر وسیلۂ نقل و حمل بنیادی طور پر مختلف طرزیاتی حل کا حامل ہوتا ہے، اور کچھ وسائل کو الگ ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر ذریعۂ نقحمل کا اپنا تحت الساخت، ناقلات، اور تشغیلات، اور اکثر اوقات اپنے منفرد قواعد ہوتے ہیں۔ ایک سے زیادہ وسائل کو استعمال کرنے والے نقل و حمل کو بین الوسیل (intermodal) کہاجاتا ہے۔

وسیلۂ نقحمل کیلئے ذریعۂ نقحمل (means of transport)، اور اُسلُوبِ نقل و حمل کے اِصطلاحات بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

نیز دیکھئے[ترمیم]