نماز تحیۃ الوضو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وضو کے بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔ اسے تحیۃ الوضوء کہتے ہیں۔ حدیث میں اس کی بڑی فضلیت آئی ہے اور اگر وضو یا غسل کے بعد فرض وغیرہ پڑھے تو یہ قائم مقام تحیۃ الوضو کے ہو جائیں گے۔( بہار شریعت ص حصہ چہارم 680) غسل کے بعد بھی دو رکعت نماز مستحب ہے۔

     صحیح مسلم میں  ہے، نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور ظاہر و باطن کے ساتھ متوجہ ہو کر دو رکعت پڑھے، اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔‘‘  (5)
  مسئلہ 1:  غسل کے بعد بھی دو رکعت نماز مستحب ہے۔ وضو کے بعد فرض وغیرہ پڑھے تو قائم مقام تحیۃ الوضو کے ہوجائیں  گے۔ (6) (ردالمحتار)