نمونیہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| چھاتی کا ایک ایکسرے، دائیں پھیپھڑے میں نمونیہ کی شکایت کے ساتھ | |
| آئیسیڈی-10 | J12., J13., J14., J15., J16., J17., J18., P23. |
| آئیسیڈی-9 | 480-486, 770.0 |
| معطیات | 10166 |
| میڈلائین | 000145 |
| ایمیڈ | topic list |
| عنوانات | D011014 |
'نمونیہ (انگریزی: Pneumonia) پسلی کا ورم ہوتا ہے جو سل اور دق کی طرح بڑی بیماری ہے۔ ماہرین طب کے مطابق پاکستان دنیا کے ان سات ملکوں میں شامل ہے جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مجموعی اموات میں انیس فیصد نمونیہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ صحت کے متعلق عالمی اداروں نے کہاہے کہ دنیا میں زیادہ تر بچے نمونیے اور پھیپڑوں کی بیماری کے باعث مرتے ہیں۔ تاہم ان پر علاج اور احتیاط سے قابو پایا جا سکتاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ماہ ترقی پذیر ممالک میں چار سو بچے ان بیماریوں کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط اور بروقت علاج کیا جائے تو نمونیہ جیسے مرض سے بچنا مشکل نہیں ہے
بیرونی روابط[ترمیم]
- عالمی ادارہ صحت برائے نمونیہ