نمک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

یہ مقالہ خوردنی نمک کے متعلق ہے. اگر آپ کسی اور صفحے کی تلاش میں ہیں تو دیکھے: نمک (ضد ابہام)


کھیوڑہ (پاکستان) میں نمک کی کان کا اندرونی منظر

نمک ایک معدنی غذا ہے جو کہ حیواناتی حیات کیلئے نہایت ضروری ہے. اِس کا بنیادی مرکّب سوڈئیم کلورائیڈ ہے.

نمک کا ذائقہ بُنیادی ذائقوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک مقبول گرم مسالا بھی ہے.

انسان کے زیرِ استعمال نمک کئی صورتوں میں بنتا ہے: ناخالص نمک (جیسے سمندری نمک)، خالص نمک (خوردنی نمک) اور آیوڈین مِلا نمک. یہ قلمی ٹھوس اور رنگ میں سفید یا خاکستری ہوتا ہے. یہ سمندری آب یا چٹانوں سے حاصل کیا جاتا ہے.

کلورائیڈ اور سوڈئیم آئنات جو نمک کے دو بڑے اَجزائے ترکیبی ہیں، تمام زندہ اجسام کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہیں. نمک جسم میں پانی کی مقدار کی تضبیط (سیّالی توازن) میں اہم کردار اَدا کرتی ہے.

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=نمک&oldid=1021505’’ مستعادہ منجانب