نوئیسترا سینیورا دیل منزانو کا گرجاگھر

متناسقات: 42°17′34″N 4°7′40″W / 42.29278°N 4.12778°W / 42.29278; -4.12778
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Iglesia de Nuestra Señora del Manzano
بنیادی معلومات
متناسقات42°17′34″N 4°7′40″W / 42.29278°N 4.12778°W / 42.29278; -4.12778
مذہبی انتسابرومن کیتھولک
ضلعCastrojeriz
صوبہصوبہ بورگوس
ملکہسپانیہ
مذہبی یا تنظیمی حالتTemple
ثقافتی اہمیتبئین دے انتیریس کلچرل
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرChurch
طرز تعمیرگوتھک فن تعمیر, Renaissance, Romanesque
سنہ تکمیل1214

نوئیسترا سینیورا دیل منزانو کا گرجاگھر (اسپینی زبان میں: Iglesia de Nuestra Seora Del Manzano یا Iglesia de Santa Mara del Manzano) ایک گرجاگھر ہے۔ یہ گرجاگھر برگوس صوبے میں کاستروجیریز (Castrojeriz) کے شہر میں موجود ایک کیتھولک گرجاگھر ہے۔ یہاں کی عمارت کی تعمیر کاستیلے کی رانی بیرینگاریا (Berengaria) کی وصیت سے ہوا ہے جو که فرڈنینڈ سوّم کی ماں اور الفانسو آٹھویں کی اہلیہ تھی۔ یہ گرجاگھر ایک پہاڑی کی تلچھٹ میں وقوع پزیر ہے جہاں ایک محل بھی موجود ہے۔[1][2][3]

عجائب گھر[ترمیم]

آج کل گرجاگھر مسیحی مذہب سے متعلقہ اشیاء کے ساتھ ایک عجائب خانہ بھی دکھاتا ہے۔ نمائش پر کئی لکڑی کی چیزیں، چودہویں صدی میں بنی مورتیاں ہیں۔ کئی تصاویر، کتابیں اور دیگر اشیاء کو بھی رکھا گیا ہے۔ عجائب گھر میں بہ طور خآص کیمنو دے سینٹیاگو جا رہے زائرین کی سہولت کے لیے سامان موجود ہے جو سامنے کے راستے والے دروازے سے ہوکر گزرتے ہیں۔

عجائب گھر کی ایک اہم خصوصیت شان دار جرمن ساختہ کانچ ہے جو گرجاگھر کے شمال کی جانب لگی ہے۔ اُن میں سے کچھ تو پندرھویں صدی سے ہے اور انھیں انیگو لوپیز ڈی مینڈوزا (Iigo Lpez de Mendoza) نے خاص طور سے یہاں دے رکھا تھا۔

مستقل عجائب گھر کے علاوہ یہاں کئی سنگیت کی محافل اور مختصر مدتی نمائشیں لگی رہتی ہیں۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Monumento: Colegiata de Nuestra Sra del Manzano de Castrojeriz"۔ Eroski Consumer۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013 
  2. "Colegiata de Nuestra Señora del Manzano"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013 
  3. ^ ا ب "Colegiata de Nuestra Señora del Manzano"۔ 2009۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013 

خارجی روابط[ترمیم]

ماخذ[ترمیم]