نوابشاہ

وکیپیڈیا سے
(نواب شاہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش



نواب شاہ
Nawabshah
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ سندھ
ضلع شہید بے نظیر آباد
محل وقوع 26.15 درجے شمال، 68.25 درجے مشرق
آبادی 1,27,9825 بمطابق 2008ءء
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +5
نواب شاہ is located in Pakistan
نواب شاہ

پاکستان میں نواب شاہ کا مقام


نواب شاہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا معروف شہر ہے جو ضلع شہید بے نظیر آباد کا صدر مقام ہے۔ ضلع کا نام ستمبر 2008ء میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے نام پر شہید بے نظیر آباد رکھا گیا [1] تاہم ابھی تک یہ نام زبان زد عام نہیں ہو سکا۔ شہر اپنے گرم موسم کی وجہ سے معروف ہے جہاں موسم گرما میں درجۂ حرارت 51 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

فہرست

[ترمیم] تاریخ

نواب شاہ 1935ء میں تقسیم ہند سے قبل سندھ کو الگ صوبہ بنائے جانے سے پہلے ہی ضلعی حیثیت رکھتا تھا، جو اسے 1912ء میں عطا کی گئی۔ شہر کا نام 1881ء میں سن، دادو سے ہجرت کر کے اس علاقے میں آباد ہو کر نواب شاہ کی بنیاد رکھنے والے سید نواب شاہ سے موسوم ہے۔ 1912ء میں جب نواب شاہ کو ضلعی حیثیت ملی تھی تو اس میں 7 تحصیلیں کنڈیارو، نوشہرو فیروز، مورو، سکرنڈ، نواب شاہ، سنجھورو اور شہدادپور تھیں۔ ان میں سے نوشہرو فیروز اب الگ ضلعی حیثیت رکھتا ہے۔

[ترمیم] ذرائع نقل و حمل

یہ شہر قومی شاہراہ (قومی شاہراہ 5) پر واقع ہے جو اسے ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایک بڑا ریلوے اسٹیشن اور ایک اہم ہوائی اڈہ بھی واقع ہے۔ نواب شاہ کا ہوائی اڈہ جنگ عظیم دوئم کے زمانے سے قائم ہے جو برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے زیر استعمال رہا۔ اب یہ پاکستان کے قومی فضائی ادارے پی آئی اے کے زیر استعمال ہے جو اسے کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے متبادل کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ کراچی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں پروازوں کا رخ نواب شاہ کی جانب کر دیا جاتا ہے۔

[ترمیم] تعلیمی ادارے

نواب شاہ میں ایک جامعہ بنام "قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی" واقع ہے جو سندھ کے باوقار تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ دوسرا معروف ادارہ پیپلز میڈیکل کالج ہے جو خصوصی طور پر لڑکیوں کے لیے قائم کیا گیا تعلیمی ادارہ ہے جہاں انہیں طب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جلد ہی یہ ادارہ جامعہ کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

[ترمیم] اہم شخصیات

پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔ ان کی ہمشیرہ فریال ٹالپر گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظمہ منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں قومی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر آپ نے ناظمہ کے عہدے سے استعفے دے دیا۔ ان دونوں کے علاوہ ضلع سے متعدد دیگر اہم شخصیات بھی نمودار ہیں، جن میں چند درج ذیل ہیں:

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ ضلع نواب شاہ کو بے نظیر سے موسوم کر دیا گیا - روزنامہ ڈان 17 ستمبر 2008ء
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں