2014ء نوبل امن انعام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نوبل امن انعام 2014 سے رجوع مکرر)
انعام یافتہ جوڑی، کیلاش ستیارتھی (بائیں) اور ملالہ یوسفزئی (دائیں)
وضاحتامن کے لیے قابل قدر کارکردگی پر
تاریخ10 اکتوبر 2014
مقاماوسلو
ملکناروے
میزباننارویجن نوبل کمیٹی
انعام8 ملین ایس ای کے (امریکی ڈالر1.25ملین، یورو0.9ملین)
ویب سائٹwww.nobelprize.org/nobel_prizes/peace/

نوبل امن انعام 2014ء ملالہ یوسفزئی اور کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طور پر دیا گيا۔[1] انھوں نے بچہ مزدوری ختم کرنے اور تمام بچوں اور جوانون کو یکساں تعلیم دینے کے لیے کوششیں کیں ہیں۔[2] ستیارتھی ایک ہندو ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے، اس سے پہلے سات بھارتی نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں، جن میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والے ستیارتھی دوسرے ہیں۔ پہلی شخصیت مدر ٹریسا تھیں۔ ملالہ ایک پاکستانی، مسلمان طالبہ ہیں۔ یہ دوسری پاکستانی ہیں جنھیں نوبل انعام ملا۔ اس سے پہلے طبیعیات کے شعبہ میں ڈاکٹر عبد السلام کو ملا تھا۔ سنتالیس خواتین نے نوبل انعام حاصل کیا ہے جن میں ملالہ سب سے کم عمر ہیں، جنھیں 17 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

محرک[ترمیم]

پریس رلیز میں، کمیٹ نے اشارہ دیا کہ اس نے اس بار ایک ہندو اور ایک مسلمان، ایک بھارتی اور ایک پاکستانی، زیر بحث ہے، کیونکہ وہ "جو تعلیم کے لیے اور شدت پسندی کے خلاف کام کر رہے ہیں"۔ انھوں نے "قوموں کے درمیان میں بھائی چارے پر زور دیا" اور یہ الفریڈ نوبل کے مقرر اصل معیار میں سے ایک ہے۔[3]

بچہ مزدوری کا چلن اور تعلیم نسواں کے خلاف امتیازی سلوک انعام کا مرکزی نکتہ تھا۔ 2014ء کی شماریات کے مطابق 168 ملین بچے مزدوری کر رہے ہیں، صرف بھارت میں 60 ملین۔

نامزدگی[ترمیم]

نوبل انعام کیمٹی نے اعلان کیا کہ اس بار ریکارڈ 278 نامزدگیاں موصول ہوئیں ہیں، 2013ء کی 259 سے سے بھی زیادہ۔ ان نامزدکیوں میں سے 47 تنظیموں کے لیے تھے۔[4]

پسندیدہ شخصیات[ترمیم]

اعلان سے پہلے، کئی بھارتی چینلوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ اس سال یہ انعام کس کو ملے گا اور کئی ناموں پر فہرست پیش کی۔ اکثر حوالہ دیتے تھے کہ پوپ فرانسس،[5][6][7] بان کی مون،[6] بریڈلے ماننگ،[5] ڈینس موکویگی،[6][5][7] ایڈورڈ سنوڈن،[6][5][7] جوس مجیکا،[6] نووایا گزیٹا اخبار،[6][7] اور نام نہاد شق نمبر 9 کے حمایتی جاپانی،[6][7] اور سب ہی نے ایک فاتح ملالہ یوسف زئی کا نام لیا۔[5][6][7] دوسرا فاتح، کیلاش ستیارتھی، کسی کے لیے بھی پسندیدہ کی فہرست میں نہیں تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Malala Yousafzai and Kailash Satyarthi win Nobel Peace prize"۔ The Guardian۔ 10 اکتوبر 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  2. "The Nobel Peace Prize 2014"۔ Nobelprice.org۔ Nobel Prize Committee۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  3. "The Nobel Peace Prize for 2014"۔ Nobel Prize Committee۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2018 
  4. "Nomination and Selection of Peace Prize Laureates"۔ Nobel Prize Committee۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2018 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ Rheana Murray (9 اکتوبر 2014)۔ "Home> International 2014 Nobel Peace Prize Contenders"۔ ABC Australia۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2018 
  6. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Faith Karimi (10 اکتوبر 2014)۔ "Nobel Peace Prize: And the winner could be ۔۔۔"۔ CNN۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2018 
  7. ^ ا ب پ ت ٹ ث Karla Adam (9 اکتوبر 2014)۔ "Oddsmakers have already picked a winner for the Nobel Peace Prize"۔ Washington Post 

سانچہ:Nobel Peace Prize navbox