نو افلاطونیت

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

نَو افلاطونیت (neo-platonism / neoplatonism) ، فلسفے میں پیدا ہونے والی ایک تحریکِ نو (نئی) ہے جس میں فلسفیانہ اور مذہبی افکار (بطور خاص باطنیت (mysticism) وغیرہ) آپس میں مخلوط و ریختہ پائے جاتے ہیں؛ باالفاظ دیگر نوافلاطونیت کو ایک ایسا مخلوط العناصر ، شعبۂ فلسفہ کہا جاسکتا ہے کہ جس میں فلسفے اور مذہب و روحانیت کے عناصر کو مرکب کیا گیا ہو اور افلاطونیت کی تجدید کی کوشش کی گئی ہو یا اس کو نۓ انداز سے سمجھنے کی سعی کی گئی ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلسفے اور مذہبی رجحانات کی مخلوط بازی کی ابتداء افلوطین (plotinus) نے کوئی تیسری صدی عیسوی میں رکھی تھی۔ یہاں حرف ، نو[1] اور neo سے مراد نۓ کی ہے۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ ایک اردو لغت میں لفظ نو کا اندراج
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں