نفث الدم

وکیپیڈیا سے

(نَفثُ الدم سے رجوع مکرر)
Jump to: navigation, search
نفث الدم (hemoptysis)
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
طبی مختبر میں تھوک کے تجزیاتی اختبار کیلیۓ کھانسی کر کہ خلط سینہ (قشع) کو حاصل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں آنکھ سے نظر نہ آنے والے اجزاء کا اختبار کیا جاسکے۔ بشکریہ این ایل ایم
اکڈ-10 R04.2
اکڈ-9 786.3
معطیات 5578
میڈلائین 003073
چند اھم الفاظ

دم
نفث
نفث
hemo
ptysis
sputum
saliva
phlegm

خون
خارج کرنا
تھوکنا
دم / خون
نفث / تھوکنا
قَشع / تھوک
لعاب
بلغم

نَفثُ الدم دراصل طب میں ایک علامت (Symptom) ہے جس میں منہ یا دھن سے خون کا اخراج ہوتا ہے۔ عام الفاظ میں اسے خون تھوکنا یا منہ سے خون آنا کہتے ہیں۔ طب و حکمت میں نفث ، تھوکنے کو کہا جاتا ہے اور دم ، خون کو کہتے ہیں، جبکہ انگریزی میں اسے hemoptysis کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک بات کا واضح کردینا انتہائی ضروری ہے کہ نفث الدم اصل میں دھن سے خون آنے کو کہا جاتا ہے یعنی یہ hemoptysis کا متبادل ہے، یعنی اگر یہ خون TB کی وجہ سے بھی آتا ہو تو بھی اسکے لیۓ درست طبی لفظ نفث الدم ہی ہے نا کہ یہ کہ نفث الدم کو ہی TB کا متبادل لکھ دیا جاۓ۔ چند لغات اردو میں یہ غلطی دیکھی گئی ہے۔