نکولس برنولی دوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
"نکولس برنولی دوم

نکولس برنولی دوم برنولی خاندان کا ایک مشہور ریاضی دان جو کم سنی میں ہی وفات پاگیا۔ وہ سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں 6 فروری 1695ء کو اس زمانہ کے چوٹی کے ریاضی دان جون برنولی کے گھر پیدا ہوا۔ اس نے منحنی (curve) تفرقی مساوات (differential equation) اور احتمال (probability) پر کام کیا۔ وہ مشہور ریاضی دان لیونہارڈ اویلر کا دوست تھا اور اس نے سيالی حرکيات (fluid dynamics) پر بھی کام کیا تھا۔ اس نے اپنے بڑے بھائی ڈینیال برنولی سے ریاضی سیکھی۔ اسے کم عمری میں ہی مختلف زبانوں پر دسترس حاصل ہوگئی تھی۔ اس نے 13 سال کی عمر سے ہی جامعہ بازیل میں قانون اور ریاضی پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ 1711ء میں اس نے فلسفہ میں ماسٹر کیا اور 1715ء میں اس نے قانون میں علمائی (doctorate) کیا۔ اس نے اپنے باپ کی بھی بہت سے کاموں میں مدد کی۔ 1725ء میں وہ اپنے بھائی ڈینیال کے ساتھ اٹلی اور فرانس گیا۔ وہ عظیم پیٹر کی دعوت پر سینٹ پیٹرز برگ روس اپنے بھائی کے ساتھ گیا جہاں آٹھ مہینے بعد ہی بخار سے اس کا انتقال ہو گیا۔ بعد میں اس کی جگہ کو لیونہارڈ اویلر نے پر کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • Fleckenstein, J.O. (1970–80). "Bernoulli, Nickolaus II". Dictionary of Scientific Biography. 2. New York: Charles Scribner's Sons. pp. 57–58. ISBN 0684101149.