نکولس مرے بٹلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نکولس مرے بٹلر

نکولس مرے بٹلر (1862ء تا 1947ء) (انگریزی: Nicholas Murray Butler) ایک امریکی ماہر تعلیم تھا۔ 1882ء میں کولمبیا کالج سے فلسفے میں بی۔ اے کیا۔ دو سال بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری لی ۔ برلن اور پیرس میں مرید تعلیم حاصل کی۔ پانچ سال بعد کولمبیا یونیورسٹی میں فلسفے کا پروفیسر مقرر ہوا۔ 1902ء میں اسی یونیورسٹی کا صدر منتخب ہوا۔

44 سالہ عہد صدارت میں کولمبیا یونیورسٹی کو دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹوں ے مقابلے میں لاکھڑا کیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امن سے بھی گہری دلچسپی لی۔ اس صلے میں 1931ء میں امن کا نوبل پرائز حاصل حاصل کیا۔ صدر میکنلی سے لے کر صدر ٹرومین تک امریکہ کے نوصدروں نے اس سے خط و کتابت کی اس نے یہ تمام مکاتیب سترہ جلدوں میں مرتب کرکے کولمبیا یونیورسٹی لائبریری کو پیش کیے۔ اُسے ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کی طرف سے 37 اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔ علمی انجمنوں کا اعزازی رکن تھا۔ 1934ء تک اس کے تین ہزار سے زیادہ خطبے ، رودادیں اور تحقیقی مضامین شائع ہو چکے تھے۔