نک (پاکستان)
| نام | نک (نکلوڈیان) |
| آغاز | 23 نومبر 2002 |
| ملکیت | اے-آر-وائے ڈیجیٹل اور ویاکام |
| ملک | |
| موقع (سائٹ) | دفتری سائٹ |
نکلوڈیان پاکستان جو کہ عمومی طور پر اے-آر-وائے نک کے نام سے جانا جاتا ہے، نکلوڈیان کا پاکستانی اخراجہ ہے۔ یہ مقامی میڈیا کمپنی اور بین الاقوامی ایم ٹی وی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ نیٹ ورک انٹل خلائی سیارے کے ذریعے اپنی نشریات پاکستان، بنگلہ دیش، اور سری لنکا کے ناظرین تک مفت پہنچتا ہے۔ نک پاکستان اپنے بھارتی ہم منصب کے تیارشدہ پروگرام چلاتا ہے۔
فہرست |
تنقید اور تنازعات [ترمیم]
2005ء میں پاکستانی حکومت نے کئی نجی چنیلوں پر پابندی لگا دی جس کی وجہ ہندی زبان کے چند الفاظ کا پروگراموں میں استعمال تھا۔ بعد ازیں نکلوڈیان اور کئی اور نجی چینلوں کو اردو ہندی کے مرکب پروگراموں کی بجائے انگریزی زبان میں چلانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔[1] بعد میں پھر یہی پابندی لگائی گئی جس پر حکومت نے پی ٹی وی سے الحاق شدہ کارٹون جیسے چینل کی تمنا کا اظہار کیا۔ آخر کار، یکم اگست 2010ء کو وزیر اطلاعات و نشریات ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نکلوڈیان اور کارٹون نیٹ ورک کو نشریات کا دوبارہ سے حق دے دیا[2] اور آخر میں ایک مقامی نجی کارٹون چینل کی خواہش کا اظہار کیا۔