نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی

علامت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی
شعار "علم الانسان ما لم یعلم " [القرآن (۳۰:۹۶:۵)]
سنہ تاسیس ۲۷ جنوری ۲۰۰۷
قسم Public
صدر لیفٹینینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، ہلال امتیاز ملٹری)
محل وقوع اسلام آباد , 44000Pakistan
ویب سائٹ www.ndu.edu.pk

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی یا این ڈی یو (انگریزی: National Defense University NDU) یا جامعہ قومی دفاع، پاکستان کی مسلح افواج کے جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز (جے ایس ہیڈ کوارٹرز یا مشترک فوجی مرکز)کی سرپرستی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز یا قومی سلامتی اور تزویراتی تحقیقات کی اعلی تعلیم کے لئے قائم کردہ ایک ادارہ ہے. یونیورسٹی کو وفاق اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان یا لجنہ اعلی تعلیم اور وزارت دفاع کی طرف سے مشترکہ طور پر سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔ این ڈی یو قومی سلامتی کی حکمت عملی کی ترقی کے لئے تربیت اور تعلیم فراہم کرتا ہے.

محل وقوع[ترمیم]

نیشنل ڈیفینس کالج اسلام آباد ، مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے.

تاریخ[ترمیم]

قیام[ترمیم]

این ڈی یو ۱۹۶۳ میں قائم کیا گیا، جب کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں پہلا آرمی وار کورس شروع ہوا. اس کے بعد، ۱۹۷۱ میں، ایک خصوصی نیشنل ڈیفنس کالج راولپنڈی میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی پرانی عمارت میں قائم کیا گیا تھا. ۱۹۹۵ میں، نیشنل ڈیفینس کالج اسلام آباد ، مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں اپنے موجودہ کیمپس میں منتقل ہو گیا.

ترقی[ترمیم]

حکومت پاکستان کے حکم پر نیشنل ڈیفینس کالج کو نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دی گئی. اس سلسلے میں آرڈیننس یا عبوری قانون پر صدر پاکستان نے۲۷ جنوری ۲۰۰۷ کو دستخط کیا.

نصب العین[ترمیم]

"قومی سلامتی اور دفاع پر زور دیتے ہوئے، پالیسی اور حکمت عملی کی تشکیل میں اعلی تعلیم کی فراہمی، اور ایک قومی فکر گاہ یا تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنا "

علامتی نشان[ترمیم]

ملف:NDU Building (D).JPG
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی عمارت

یاسمین کی سنہری چادر قومی رنگ کے سبز پس منظر پر نمایاں ہے. مرکز میں پاکستانی مسلح افواج کے تین رنگ بین الافواج تنظیم یا ادارہ ہونےکی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ نچلے حصہ میں موجود تلوار اور قلم عزت، طاقت اور سیکھنے کے ذریعے کامیابی کی نمائندگی کرتے ہیں. نعرہ سب سے اوپر مرکز میں سونے کے حروف میں لکھا ہوا ہے.

نعرہ[ترمیم]

قرآن کریم کی آیت

علم الانسان ما لم یعلم (اردو: انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ انگریزی: Taught man that which he knew not)

[القرآن (۳۰:۹۶:۵)]

تنظیم[ترمیم]

صدر پاکستان این ڈی یو کے امیر جامعہ یا چانسلر ہیں۔ این ڈی یو کا انتظام پاکستان کی مسلح افواج کے ایک تین ستارے والے جرنیل یا لیفٹینینٹ جنرل چلاتے ہیں، جنہیں یونیورسٹی کے صدر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے. پاکستان فوج کے لیفٹینینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اس کے موجودہ صدر ہیں، اور فیکلٹی کے سربراہ بھی ہیں.

[1]

یونیورسٹی چار زیریں اداروں پر مشتمل ہے، جو درج ذیل ہیں۔

ملف:NDU Organization.gif
Organization of NDU

یونیورسٹی کے تین الحاق شدہ کالج ہیں:

نیشنل سیکیورٹی کالج، آرمڈ فورسز وار کالج اور فیکلٹی آف کنٹیمپرری سٹڈیز (FCS) ، دفاع اور معاشرتی علوم میں تحقیق کرنے کے لئے معلم کالج کے طور پر کام کرتے ہیں، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ISSRA ایک دماغ اور تھنک ٹینک یا فکر گاہ کے طور پر کام کرنے کے علاوہ قومی سلامتی اور ابلاغی کارگاہ یا میڈیا ورکشاپ ، کیپ سٹونCAPSTONE یا اعلی درجے کے کورسز اور سیمینار یا مذاکرات کا انعقاد کراتی ہے.

انتظامی بازو یا ایڈمنسٹریٹو ونگ تمام جامعہ کو انتظامی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس ونگ کی سربراہی ایک بریگیڈیر کرتے ہیں۔

طلباء[ترمیم]

زیادہ تر طالب علم اسلام آباد کے شہریوں، سرکاری ملازمین اور سٹاف کالج کوئٹہ سے تعلیم یافتہ لیفٹینینٹ کرنل،کرنل اور بریگیڈئر رینک کے فوجی افسران کی ہوتی ہے. ۱۹۸۸ سے اتحادی دوست ممالک کے افسران بھی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس میں شرکت کرتے ہیں. اب تک ۳۰۶۱ شرکاء نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکے ہیں. اس میں ۳۹ دوست ممالک کے ۴۶۹ افسران اور قومی سلامتی ورکشاپ کے 570 شرکاء بھی شامل ہیں. آج، تمام فوجی قیادت اور سول قیادت کی اکثریت ،اس ادارے کی فارغ التحصیل ہے.

تعلیمی سرگرمیاں[ترمیم]

یونیورسٹی کا ماسٹر پروگرام ایک دو سالہ سخت مطالعاتی نظام العمل ہے.طالب علموں کو اعلی درجے کے تزویراتی طریقوں ، حل تنازعات، جوہری سیاست اور سفارتکاری پر تعلیم دی جاتی ہے. این ڈی یو کے ادارے حکومت کی پالیسیوں کی ارتقاء میں یونیورسٹی کی معاونت کے ساتھ ساتھ مصنوعی جنگی کھیل یا وار گیمز اور نقلی جنگ کے حالت کی مشق بھی کراتے ہیں.

کورسز[ترمیم]

  • نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس ۔ این ڈی یو سالانہ ۴۸ ہفتے کا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس یا قومی سلامتی اور جنگ کورس (National Security and War Course or NSWC) چلاتا ہے. کورس اگست میں شروع ہوتا ہے اور جون میں ختم ہو جاتا ہے.

ایک تھنک ٹینک یا فکر گاہ کے طور پر کردار[ترمیم]

این ڈی یو قومی سلامتی کے معاملات پر ایک قومی فکر گاہ کے طور پر کام کرتا ہے. سفارشات حکومت اور مسلح افواج کو فراہم کی جاتی ہیں. این ڈی یو دیگر قومی تھنک ٹینکوں یا فکر گاہوں اور دوست ممالک کی دفاعی یونیورسٹیوں یا جامعات کے ساتھ تعلیمی روابط کو برقرار رکھتا ہے.

مطبوعات[ترمیم]

  • این ڈی یو جرنل(NDU JOURNAL)۔ یونیورسٹی کی سالانہ مطبوعہ، جو نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کی طرف سے تحقیقی مقالات پر مبنی ہوتی ہے، جس میں مطبوعات، قومی، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر خیالات ظاہر کرتی ہیں.
  • مارگلہ پیپرز(MARGALLA PAPERS)۔ یہ ملک کے ممتاز دانشوروں اور لکھاریوں کی طرف سے مضامین پرمشتمل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ اشاعت ہے.
  • ISSRA پیپرز(INSTITUE OF STRATEGIC STUDIES PAPERS)۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے محققین کی طرف سے کی گئی تحقیق پر مبنی ایک شَشماہی جریدہ ہے.
  • این ڈی یو نیوز لیٹر(NDU NEWSLETTER)۔ قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے حالات کے بارے میں معلومات اور بحث کے لئےایک موقع فراہم کرتا ہے.
  • دی یونیورسٹی(THE UNIVERSITY)۔ ملک کو درپیش اہم مسائل پر پالیسیوں یا حکمت عملی کے ارتقا پر تحقیق کی وضاحت کرتا ہے.


کمانڈانٹ / صدور[ترمیم]

صدور

کمانڈانٹ

قابل ذکر سابق طالب علم اور اساتذہ[ترمیم]

پاکستان آرمی

جنرل

لیفٹینینٹ جنرل

میجر جنرل

پاکستان ایئر فورس

پاکستان بحریہ

سول سرونٹس

وکلاء

ارکان پارلیمنٹ

حوالہ جات[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔