نیشنل کمرشل بینک

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
نیشنل کمرشل بینک
قسم عام
تاسیس 1953
سردفاتر Flag of Saudi Arabia.svg جدہ, سعودی عرب
اہم شخصیات عبداللہ بحمدان, چیئرمین
عبدالکریم ابو النصر مدیر عامل
صنعت مالیات
منتجات خدمتی مالیات
ملازمین 5,768 (2010)
موقع حبالہ www.alahli.com.sa


نیشنل کمرشل بینک الاھلی بینک (عربی:البنك الأهلي التجاري ) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بینک مکمل طور پر سعودی عرب کا ملکیتی پہلا اور عرب دنیا میں پراپرٹی کا سب سے بڑا بینک ہے۔


فہرست

[ترمیم] تاسیس

نیشنل کمرشل بینک نے 26 دسمبر 1953ء کو مرحوم شاہ عبدالعزیز ابن سعود کے شاہی فرمان کے مطابق قائم کیا گیا۔

جدہ، سعودی عرب میں نیشنل کمرشل بنک کا صدر دفتر


[ترمیم] انتظامیہ

1999ء میں بینک کی ملکیت میں تبدیلی کے بعد، عبداللہ بحمدانی کی زیر سرپرست ایک نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا گیا۔ اس کے بعد سے آج تک اپنے انتظامات اور خدمات میں مثبت تبدیلیاں کرتا چلا آ رہا ہے۔

1 اکتوبر ، 2005ء کو ، عبدالکریم ابو النصر کو جنرل مینیجر مقرر کیا گیا تھا اور بعد میں 1 جنوری 2006ء کو انہیں بینک کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

عبدالکریم ابو النصر (مدیر عامل)


[ترمیم] مالیات

  • بینک الاھلی عرب دنیا میں سب سے بڑا بینک ہے۔ بینک کا سرمایہ 4,000 ملین امریکی ڈالر ہے۔
  • سال 2009 ء کے آخر میں اثاثوں کی کل مالیت 68,654 ملین امریکی ڈالر ہے۔
  • مالی سال 2009 میں منافع کی کل مالیت 1,077ملین امریکی ڈالر ہے۔
  • مالی سال 2009 میں فی شیئر منافع 0٫.72 امریکی ڈالر ہے۔


جدہ اولڈ ٹاؤن میں NCB کا صدر دفتر

[ترمیم] اعزازات

  • خیرات میں زیادہ سے زیادہ حصہ داری کے لئے پرنس محمد بن فہد اعزاز
  • سماجی ذمہ داری کا اعزاز آئ ٹی پی گروپ کی طرف سے
  • بہترین نجی بینک کا اعزاز یورومنی کی طرف سے
  • سعودی عرب کا بہترین بینک
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں