نیند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بچہ نیند کی حالت میں

تعارف[ترمیم]

جسمانی، کیفیت اور حالت جو بالعموم ہر شب سب کو لاحق ہوتی ہے۔ اور ایک خاص مددت تک جاری رہتی ہے۔ جس میں اعصانی نظام جامد رہتا ہے اور حواس و حرکت اور بعض دماغی افعال سکون پزیر رہتے ہیں۔ نیند میں جسمانی زندگی کے افعال کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ آنکھیں بند رہتی ہیں اور آنکھوں کی پتلیاں نیند کی مقدار کے مطابق سکڑی رہتی ہیں۔

درکار نیند[ترمیم]

جوانوں کو تقریبا آٹھ گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔ بڑھاپے میں نیند زیادہ ہونی چائیے لیکن بالعموم کم نیند آتی ہے۔

زیادہ نیند[ترمیم]

زیادہ نیند کا رجحان ناقص معدے کا حامل ہوتا ہے۔ اور بسا اوقات اعصابی امراض کی بدولت ایسا ہوتا ہے۔ کثرتِ خواب کثرت کار، ناموافق گرمی یا سردی ا دوسرے اسباب کی وجہ سے ہوتی ہے۔