نینسی والکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نینسی والکر فلم بیسٹ فٹ فارورڈ کے ایک منظر میں

نینسی والکر امریکی اداکارہ 10 مئی 1922ء کو امریکہ کے شہر فلیڈلفیا پنسلوانیا میں پیدا ہوئیں۔ وہ ٹیلی وژن اور فلم کی ہدایتکار بھی رہی ہیں۔ وہ اور اُن کے والد بہت چھوٹے قد کے تھے۔ اُن کا قد صرف 4 فیٹ اور 11 انچ تھا۔ اس کی وجہ سے اُن کو شروع میں اداکاری کے مواقع ملنے میں کافی دشواری ہوئی۔ اُنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1943ء میں بنے والی فلم بیسٹ فٹ فارورڈ سے کیا۔ اسی سال اُنہوں نے گرل کریزی نامی فلم میں بھی کام کیا۔ اُن کا آخری قابل ذکر فلمی کام 1976ء کی فلم مرڈر بائے ڈیتھ تھا۔

انتقال[ترمیم]

25 مارچ 1992ء کو اُن کا اسٹوڈیوسٹی کیلیفورنیا میں پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔