نیوٹن کے قوانین حرکت

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ایک انگریز سائنسدان سر آئزک نیوٹن نے حرکت کے تین بنیادی قوانین وضع کیے:

فہرست

[ترمیم] نیوٹن کا پہلا قانون حرکت

[ترمیم] بیان

"کسی بھی بیرونی قوت کی غیر موجودگی میں جو جسم حالت سکون میں ہوگا وہ ساکن رہے گا اور جو جسم حالت حرکت میں ہوگا وہ اسی ولاسٹی سے خط مستقیم میں اپنی حرکت کو جاری رکھے گا۔"

[ترمیم] نیوٹن کا دوسرا قانون حرکت

[ترمیم] بیان

"جب کسی جسم پہ کوئ بیرونی قوت اثرانداز ھوتی ھے تو یہ قوت اپنی ھی سمت میں ایک اسراع پیدا کرتی ھے۔ یہ اسراع قوت کے راست متناسب ھوتا ھے، جب کہ جسم کی کمیت کے بالعکس متناسب ھوتا ھے۔"

کسی جسم میں پیدا شدہ اسراع a اس پر عامل قوت F کے راست متناسب ہوتا ہے، F \propto a ، اور تناسب کا دائم جسم کی کمیت m ہوتا ہے، یعنی

F =m \times a

[ترمیم] نیوٹن کا تیسرا قانون حرکت

[ترمیم] بیان

"ھر عمل کا برابر مگر مخالف ردعمل ھوتا ھے۔" منظوم انداز

اک جسم لگاتا ہے دوجے پہ جو اک قوت
دوجا بھی لگائے گا پہلے پہ وہی قوت
مقدار میں یکساں ہیں پر سمت مخالف ہے
اک ہے عمل کی ، دوجی ردِّ عمل کی قوت