نی پوا، مینی ٹوبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

نی پوا نامی شہر کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا میں ییلو ہیڈ ہائی وے جہاں ہائی وے نمبر ۵ سے ملتی ہے، پر واقع ہے۔ ۲۰۰۶ کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی ۳۲۹۸ افراد تھی۔ اسے ۱۸۸۳ میں بسایا گیا تھا۔

تاریخ[ترمیم]

مقامی لوگوں کے نزدیک یہ جگہ شکار اور گلہ بانی کے لئے اچھی تھی۔ نی پوا کا مطلب مقامی زبان میں "بکثرت" ہے۔ یہ نام پہلی بار ۱۸۷۳ میں استعمال ہوا۔ غالباً یہ نام "کری" زبان سے نکلا ہے۔ پہلے پہل کھالوں کے تاجر اور نئے آباد کار لوگ اس علاقے کو اس کے مناسب موسم، زرخیز مٹی اور بہترین فصلوں کےحوالے سے جانتے تھے۔ ۱۸۷۰ میں جب مینی ٹوبا کا صوبہ بنایا گیا تو نی پوا علاقہ "نارتھ ویسٹ ریاست" میں شامل تھا۔ اس وقت مینی ٹوبا انتہائی چھوٹا سا صوبہ تھا اور نی پوا اس صوبے کے بالکل نزدیک شمال میں واقع تھا۔ اگلی تین دہائیوں میں نو آباد کاروں کا جم غفیر یہاں آتا گیا۔ پہلے پہل برطانوی جزائر اور پھر مشرقی یورپ سے لوگ یہاں آ کر آباد ہونے لگے۔ ۱۸۸۱ میں مینی ٹوبا کی شمالی سرحد کو بڑھا کر موجودہ مقام تک لایا گیا اور اس طرح نی پوا مینی ٹوبا میں شامل ہو گیا۔

معیشت[ترمیم]

نی پوا کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ علاقے میں موجود کھیتوں میں کئی طرح کی فصلیں اگائی جا سکتی ہیں اور مویشی بھی پالے جاتے ہیں۔ نی پوا علاقے میں اہم زرعی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ نی پوا کے کاشتکار دنیا بھر میں بہترین للی پیدا کرتے ہیں۔ یہ پھول نی پوا سے براہ راست دنیا بھر میں بھیجے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے اسے دنیا بھر میں للی کا صدر مقام کہا جاتا ہے۔

صحت[ترمیم]

نی پوا کے ضلعی میموریل ہسپتال میں کل ۳۸ بستر، جراحی، لیبارٹری، ایکس رے، الٹرا ساؤنڈ، فزیو تھراپی، لیپروسکوپک سرجری اور کیمو تھراپی کی سہولیات ہیں۔

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

شہر ییلو ہیڈ ہائی وے نمبر ۱۶ اور ہائی وے نمبر ۵ پر واقع ہے۔ یہاں سے برانڈن ۴۵ منٹ اور ونی پگ ۲ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ نی پوا سے رائیڈنگ نیشنل پارک ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ یہاں کے ہوائی اڈے پر ۳۵۰۰ فٹ طویل رن وے موجود ہے جو چھوٹے جیٹ اور فضائی ایمبولینس کے لئے مناسب ہے۔ مال بردار ریل گاڑیاں بھی چلتی ہیں۔ گرے گوز اور گرے ہاؤنڈ بسیں بھی یہاں سے گذرتی ہیں۔