وائی یس راجشیکھر ریڈی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ڈاکٹر وائی۔یس۔راج شیکھر ریڈی : Yeduguri Sandinti Rajasekhara Reddy (جولائی 8، 1949 - 2 ستمبر 2009 ) : بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے۔ شہرہ یافتہ راجشیکھر ریڈی عوامی دوست، اور کسان دوست کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بالخصوص یہ مسلم دوست اور اردو نواز رہ چکے ہیں۔ کڈپہ ضلع کے گاؤں “پلی ویندلہ“ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فہرست

[ترمیم] انتقال

2 ستمبر 2009،صبح 9:35 بجے شہر حیدرآباد دکن سے ہیلی کاپٹر سے چتور ضلع روانہ ہوئے۔ مگر راستے میں کرنول ضلع کے ایک گاؤں ردراکونڈا کی پہاڑیوں میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا، اس حادثے میں ان کے ساتھ موجود چار افراد بھی مارے گئے۔ یہ پہاڑیاں نلہ ملا پہاڑیاں ہیں۔[1][2]. اس علاقے میں شدید بارش ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، اور ان کا حال 24 گھنٹوں تک معلوم نہ ہوسکا۔ چوبیس گھنٹے کی تلاشی کے بعد ہی اس حادثہ کی خبر ملی۔ یہ تلاشی آپریشن بھارت کا سب سے بڑا تلاشی آپریشن مانا جارہا ہے۔ جس میں انڈین ایرفورس، ملٹری، سی۔آر۔پی۔ایف، گرے ہونڈس، اور علاقائی پولس شامل رہے۔[3][4]

[ترمیم] خدمات - عہدے

  • وزیر برائے ترقی قصبات (1980-82)
  • وزیر برائے ایکسائز (1982)
  • وزیر برائے تعلیمات (1982-83)
  • وزیر اعلیٰ (2004–2009)

[ترمیم] حوالہ جات


[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں