ودیا سنہا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ودیا سنہا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 نومبر 1947ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 اگست 2019ء (72 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات مرض نظام قلب و عروقی  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد پرتاب اے رانا  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ،  ٹیلی ویژن اداکارہ،  ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ودیا سنہا (15 نومبر 1947ء – 15 اگست 2019ء) بالی وڈ سنیما میں کام کرنے والی ایک بھارتی اداکارہ تھیں۔ ان کی زیادہ شہرت رجنی گندھا (1974)، چھوٹی سی بات (1975) اور پتی پتنی اور وہ (1978) جیسی لازوال فلموں میں بہترین اداکاری سے بنی تھی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ودیا سنہا 15 نومبر 1947 کو بھارت کے شہر بمبئی میں بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لکھاری اور پروڈیوسر رانا پرتاپ سنگھ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ رانا فلمی دنیا میں پرتاپ اے رانا کے نام سے مشہور تھے۔ رانا پرتاپ فلم ہدایت کار موہن سنہا کے داماد تھے۔

فلمی زندگی[ترمیم]

ودیا نے اٹھارہ سال کی عمر میں ماڈلنگ کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ مس بومبے رہی اور بہت سے برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی جہاں سے بالآخر باسو چٹرجی کی نگاہ نے اس میں چھپی اداکارہ کو دیکھ لیا اور یوں اس کی فلمی زندگی کا آغاز ہوا۔[2] ان کی پہلی فلم راجا کاکا (1974ء) تھی۔[3] اس کے بعد رجنی گندھا (1974ء) اور چھوٹی سی بات (1975ء) میں کام کیا۔ اس کے بعد سنہ 1977ء میں انھوں نے کُل 6 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان میں ″مکتی″، ″کرم″ اور ″کتاب" جیسی فلمیں رہیں، لیکن کوئی ہِٹ نہیں ہوئی۔ سنہ 1978ء میں انھوں نے پانچ فلموں میں کام کیا۔ اس میں ″شوہر بیوی اور وہ″ کامیاب رہی، لیکن اس کی کامیابی کا سہرا سنجیو کمار کو گیا۔[3]

اس کے بعد ودیا مسلسل فلموں میں نظر آتی رہیں، لیکن سنہ 1981ء میں فلمی دنیا چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پانچ سال بعد انھوں نے سنہ 1986ء میں واپسی کی۔ انھوں نے پھر دو فلموں میں کام کیا مگر وہ ناکامیاب رہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا چلی گئیں، پھر واپس آ کر فلموں اور ڈراما سلسلوں میں کرنا شروع کیا، سنہ 2011ء میں سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں نظر آئی تھیں۔[3]

ٹیلی ویژن پر کام[ترمیم]

ودیا سنہا نے کئی ایک ٹیلی ویژن سلسلوں میں بھی اداکاری کی جن میں بہو رانی (2000ء)، ”ہم دو ہیں نا“، ”بھابی“ اور ”کاویہ انجلی“ (2004ء)۔ سنہ 2011ء میں وہ این ڈی ٹی وی امیجن کے ٹی وی سلسلے ”ہار جیت“ میں دکھائی دیں۔ انھوں نے زی ٹی وی کے شو ”قبول ہے“ میں اسد اور ایان کی دادی، بڑی بی کا کردار نبھایا۔[3] انھوں نے ”اِتی سی خوشی“ میں نیہا کی دادی کا کردار بھی نبھایا۔[4] انھوں نے قلفی کمار باجے والا میں بھی کام کیا۔[3]

نجی زندگی[ترمیم]

ودیا کا جنم 15 نومبر 1947ء کو ممبئی میں ہوا۔ ان کے والد پرتاپ اے رانا ایک فلم پروڈیوسر تھے۔ فلموں میں آنے سے پہلے ہی انھوں نے شادی کرلی تھی۔ ان کی پہلی شادی سنہ 1968ء میں وینکٹشورن ایئر سے ہوئی تھی۔ ان کے شوہر کا 1996ء میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے سنہ 2001ء میں نیتا جی بھیم راو سلونکھے سے شادی کی، لیکن 2009ء میں ان سے ودیا کا رشتہ ٹوٹ گیا۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب https://m.hindustantimes.com/bollywood/actor-vidya-sinha-dies-at-71-of-heart-and-lung-disorders/story-kfwC8k9IXNtRg7U8mnwMNL.html
  2. < "Vidya Sinha: I Was Never Serious About My Career"۔ 14 دسمبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اگست 2014  [مردہ ربط]
  3. ^ ا ب پ ت ٹ "Veteran actor Vidya Sinha passes away"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 15 اگست 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2019 
  4. "'Itti Si Khushi' producer Rajan Shahani, co-star Smiriti Kalra remember late Vidya Sinha"۔ DNA India (بزبان انگریزی)۔ 15 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2019 
  5. "Veteran actor Vidya Sinha passes away at 71"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ 15 اگست 2016۔ 16 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2019