ورڈن، مینی ٹوبا
وکیپیڈیا سے
ورڈن کی آبادی کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا میں واقع ہے۔ یہاں کی کل آبادی ۳۰۱۰ افراد ہے اور ۱۹۵۱ میں یہاں پہلی بار تیل دریافت ہوا۔ اسے مینی ٹوبا کے تیل کا صدر مقام بھی کہتے ہیں۔ اسے علاقائی مرکز کی حیثیت حاصل ہے جو جنوب مغربی مینی ٹوبہ کو مختلف سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ورڈن کو مقامی سطح پر مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے۔ ابتداء میں اس کی حیثیت محض زرعی تھی تاہم ۱۸ویں صدی میں ریلوے کی آمد کی وجہ سے اور پھر ۱۹۵۰ کی دہائی میں تیل کی دریافت سے اس کی زرعی حیثیت گم ہو کر رہ گئی۔ یہ شہر ٹرانس کینیڈا ہائی وے اور ہائی وے نمبر ۸۳ کے ملاپ پر واقع ہے۔