وزیر اعظم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term
وزیر اعظم Prime minister

پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم کابینہ کا سب سے بڑا وزیر ہوتا ہے۔ زیادہ تر وزیر اعظم کو کابینہ کا صدارتی رکن مانا جاتا ہے اور وہ کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔ یہ عہدہ عموماً کسی سیاست دان کے پاس ہوتا ہے۔ جبکہ چند نظام، خاص طور پر نیم صدارتی نظام حکومت میں، وزیر اعظم ایسا عہدیدار ہوتا ہے جو صدر کے احکامات کو نافذ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اکثر و بیشتر وزیر اعظم پارلیمان کا رکن ہوتا ہے۔ حالانکہ وزارت عظمٰی کاجدید عہدہ برطانیہ میں تخلیق کیا گیا لیکن لفظ "وزیر اعظم" کا پہلا استعمال 1624ء میں کارڈینل رشیلیو نے استعمال کیا جب انہوں نے شاہی کونسل کے سربراہ کو وزیر اعظم فرانس کا نام دیا۔ پاکستان کے آئین میں صدر اور وزیر اعظم دونوں کا ذکر کیا گیا ہے۔