وسطی امریکہ
وسطی امریکہ (central america) امریکین کا وسطی جغرافیائی علاقہ ہے جسے ہسپانوی زبان میں سینٹرو امریکہ یا امریکہ سینٹرل کہا جاتا ہے۔ اسے اس طرح بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ براعظم شمالی امریکہ کا جنوبی علاقہ جو جنوب مشرق میں براعظم جنوبی امریکہ سے منسلک ہے.
یہ علاقہ تقریبا 592،000 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ آبادی 40،000،000 ہے۔
بحر الکاہل اس کے جنوب مغرب، بحیرہ کیریبین اس کے شمال مشرق اور خلیج میکسیکو اس کے شمال میں واقع ہے۔
یہ علاقہ آتش فشانی پٹی پر واقع ہے اس لیے آتش فشاں پھٹنے اور زلزلوں کے واقعات یہاں اکثر رونما ہوتے ہیں۔ نکاراگوا کا دارالحکومت ماناگوا 1931ء اور 1972ء میں زلزلوں سے تباہ ہوا جبکہ 2001ء میں دو زلزلوں نے ایل سیلواڈور کو زبردست نقصان پہنچایا۔
وسطی امریکہ مندرجہ ذیل ممالک میں منقسم ہے:
| ملک کا نام بمعہ پرچم |
فہرست ممالک بمطابق رقبہ (مربع کلومیٹر) |
فہرست ممالک بمطابق آبادی (بمطابق یکم جولائی 2005ء) |
فہرست ممالک بمطابق کثافتِ آبادی (فی مربع کلو میٹر) |
دارالحکومت |
|---|---|---|---|---|
| 22966 | 291000 | 14 | بلموپان | |
| 51100 | 4327000 | 85 | سان ہوزے | |
| 21040 | 6881000 | 327 | سان سلواڈور | |
| 108890 | 12599000 | 116 | گوئٹے مالا شہر | |
| 112492 | 7205000 | 64 | ٹیگوسیگلپا | |
| 129494 | 5487000 | 42 | ماناگوا | |
| 75517 | 3232000 | 43 | پاناما شہر | |
| کل | 521499 | 40001000 | 77 |
وسطی امریکہ کی کئی جدید تعریفوں میں بیلیز اور پاناما کو اس میں شامل کیا گیا ہے جو 19 ویں صدی میں اسپین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد تخلیق پانے والی وفاقی جمہوریہ وسطی امریکہ میں شامل نہیں تھے۔
خاکنائے پاناما پر واقع پاناما ایک بین البراعظمی ملک ہے، جہاں بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کو ملانے والی نہر پاناما ملک کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے ساتھ ساتھ براعظم شمالی و جنوبی امریکہ کو الگ بھی کرتی ہے۔
|
||||||||