وولٹیج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

وولٹیج voltage کو الیکٹریکل پوٹنشیل ڈفرینس electrical potential difference یا صرف پوٹنشیل ڈفرینس( مخفف P.D) بھی کہتے ہیں اور اسے ترچھے V سے ظاہر کرتے ہیں۔ یہ وہ دباو ہوتا ہے جسکی وجہ سے بجلی رواں ہوتی ہے یا آسان الفاظ میں یہ وہ دھکا ہوتا ہے جو الیکٹرون کو بہنے پر مجبور کرتا ہے۔ ماضی میں اس کے لیئے پریشر pressure اور ٹینشن tension کی اصطلاح استعمال کی جا چکی ہیں۔ ٹینشن کا لفظ آج بھی کبھی کبھی استعمال ہوتا ہے جیسے ہائ ٹینشن وائرز۔

زیادہ وولٹیج سے جھٹکہ لگنے کے خطرے کی نشاندھی کرنے کی بین الا قوامی علامت

وولٹیج کو وولٹ میں ناپتے ہیں اور وولٹ کو کھڑے V سے ظاہر کرتے ہیں۔

وولٹیج ایک ملٹی میٹر کی مدد سے ناپی جا سکتی ہے.


emf[ترمیم]

electromotive force سے مراد کسی بیٹری battery یا جنیریٹر generator کی وہ وولٹیج ہوتی ہے جب وہ کرنٹ نہ دے رہا ہو کیونکہ کرنٹ دیتے ہی emf اندرونی مزاحمت internal resistance کی وجہ سے گر جاتی ہے۔



مزید دیکھیئے[ترمیم]